پاکستان کا کرپٹو کی دنیا میں بڑا قدم، بھارت پیچھے رہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ بھارت میں ٹریکشن کی کمی ہے۔
پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کو آزما رہا ہے بلکہ مکمل عزم کے ساتھ اس میدان میں داخل ہو چکا ہے، حکومت کی مدد سے “اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” قائم کر رہا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہاں چیزیں مزید دلچسپ ہو جاتی ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنے کے صرف تین ماہ بعد پاکستان نے اپنا ریزرو بنایا، بھارت ابھی تک صرف کرپٹو پر بات چیت کے وعدے ہی کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے کئی برسوں سے “کرپٹو پالیسی پیپر” جاری کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ بھارت کا تازہ ترین وعدہ “جون 2025” کا ہے، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ قریب تو آ رہا ہے، لیکن حقیقت میں کبھی پہنچتا نہیں، یہ صورتحال کسی طنزیہ شاعری سے کم نہیں لگتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، جسے کبھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیچھے سمجھا جاتا تھا، اب جدت کے اس سفر میں قیادت کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، پاکستان ایک “نیو بورن” کے عمل سے گزر رہا ہے، اور اب وہ عالمی سطح پر اپنی نئی پہچان بنانے کے لیے تیار ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب نے کہا نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد
ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
لاہور:(آئی پی ایس) آئی سی سی نے پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔
بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی تسلیم نہیں کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے دباؤ پر متنازع اقدام کیا، گراؤنڈ میں موجود ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے ہی پائی کرافٹ کو “ہینڈ شیک” نہ کرنے کے حوالے سے کہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے ہٹانے کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے الگ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور ان میچز میں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کرنے کا امکان ہے۔
پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟ میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیدیا ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم