2025-05-20@23:49:12 GMT
تلاش کی گنتی: 17478

«کی ہیبت»:

    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف کنول شوزب کا کہنا ہے کہ جہاں پاکستان کی سالمیت آ جاتی ہے ، جہاں پاکستان کی سیکیورٹی آ جاتی ہے، پاکستان اورپاکستانیوںکا مشترکہ دشمن آ جاتا ہے ، جو ہمارے ملک پہ ایک غلط عزائم کے ساتھ آدھی رات کو نو جگہوں پر میزائلوں سے اٹیک کرے پھر ہماری جو بہادر افواج ہیں، افواج کے جو سربراہان ہیں اور جو ان سب کو لیڈ کر رہے ہیں آرمی چیف ہیں، وہ جب اس کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں تو پھر اس پر افسوس کس بات کا ہے تو پھر سب کو خوش ہونا چاہیے اور خوش ہو رہے ہیں ہم۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں...
    اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ بھارت کے ساتھ تنازع اور پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
    ہر بحران سے مواقع پھوٹتے ہیں اور جنگ سے برکتیں بھی جنم لیتی ہیں۔ چار روز کی جنگ نے مسائل اور پریشانیوں میں گھرے ہوئے پاکستان کا مقام اور مرتبہ زمین سے آسمان تک پہنچادیا۔ بھارت کا تکبر اور احساسِ برتری مٹی میں ملادیا۔ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے ناقابلِ شکست ہونے کے myth کو توڑ کر رکھ دیا۔ نیل کے ساحل سے کاشغر تک، انڈونیشیا سے بوسنیا تک اور فلسطین سے کشمیر تک کروڑوں مسلمانوں کو ایک مسلم ملک کی فتحِ مبین کے باعث مسرت وافتخار سے سرشار کردیا، دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے مسلمانوں کو سر اونچا کرکے چلنے کے قابل بنادیا ہے، اور پوری دنیا کو اور خصوصاً پاکستان کی نئی نسل کو اچھی...
    صحافت محض ایک پیشہ نہیں ایک مسلسل جدوجہد ہے۔ یہ سچ کے چراغ کو ہاتھوں میں تھامے طوفانوں کے بیچ روشنی کی تلاش کا نام ہے۔ یہ ان آوازوں کی نمایندگی ہے جو بازارِ زر میں بکنے کو تیار نہیں ہوتیں، جو اقتدار کے ایوانوں میں گونگی کردی جاتی ہیں، جو سچ بولنے کی قیمت اپنی جان سے چکاتی ہیں۔ تین مئی دنیا بھر میں آزادیِ صحافت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں یہ دن محض رسمی طور پر منایا جاتا ہے، وہ صحافی جو ریاستی جبر، عدالتی بے حسی اور سرمایہ دارانہ نظام کے پنجوں میں سسک رہے ہیں، اُن کے لیے یہ دن نوحہ ہے ،جشن نہیں۔ ہمارے ملک میں صحافی ہونا اور...
    جب بلوچستان کا ذکر آتا ہے تو ذہن میں پسماندگی، شورش، محرومیاں اور لاپتہ افراد کا تصور ابھرتا ہے، مگر ان اندھیروں میں ایک روشن چراغ ’’کشش بلوچ ‘‘کے نام سے جل اٹھا ہے، جو نہ صرف رخشان ڈویژن کی بلکہ پورے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے امید کی علامت بن چکی ہیں۔ ضلع نوشکی 25 سالہ ہندو لڑکی کشش بلوچ نے صوبائی مقابلے کا (پی ایس سی) امتحان پاس کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وہ رخشان ڈویژن سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن گئی ہیں۔ یہ کامیابی محض ایک انفرادی کارنامہ نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر بلوچستان کے نوجوانوں، خصوصاً خواتین کو مواقعے دیے جائیں تو وہ بھی ملک کے اعلیٰ ترین...
    کراچی:  بفرزون کے علاقے گلشن وسیم سیکٹر 16 اے میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ مہرین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں رسی کا پھند لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ اہلخانہ واقعے کو گھریلو رنجش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کا بتا رہے ہیں، متوفیہ 2 بچوں کی ماں تھی جس میں بڑی بیٹی 3 سال جبکہ چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔ پولیس نے...
    کراچی: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل عاصم منیر آپریشنل، انٹیلی جنس سمیت مختلف امور پر مہارت رکھنے والے فوجی جنرل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کی معشیت کی مضبوطی، خارجہ امور، دہشت گردی کے خاتمے اور بلوچستان سمیت ملک میں قیام امن، زراعت کی ترقی، ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی اور اقدامات کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے قیام سمیت اہم ترین مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ان اہم قومی امور کے حل میں انتہائی کلیدی کردار رہا ہے، دفاعی ماہرین اس حوالے سے رائے دیتے ہیں کہ فیلڈ...
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، حالات یہ ہیں کہ ملک کا دفاع قرضوں کی رقم سے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، حالات یہ ہیں کہ ملک کا دفاع قرضوں کی رقم سے کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں عوام پاکستان پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ملک میں...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم چاہتی تھی کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا جائے۔ انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اس معرکے کے روح رواں تھے۔ یہ اعزاز دینے کا قانون آرمی ایکٹ میں موجود ہے، اور کابینہ اس حوالے سے فیصلہ کر سکتی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ فیلڈ مارشل ایک اعزاز ہے جو تاحیات ساتھ رہتا ہے، کچھ لوگوں کو جنرل عاصم منیر کا فیلڈ...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں نامور کالم نگار و تجزیہ کار مظہر برلاس نے کہا کہ جب پہلگام کا واقعہ ہوا اور بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا اور سندھ طاس معاہدہ بھی یک طرفہ طور پر معطل کر دیا تو اسکے بعد بھارتی دھمکیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا اور پاکستان پر جارحیت ہوئی، مگر پاکستان کی سیاسی قیادت مودی کے معاملے پر بالکل خاموش تھی، تو پھر سوچنے والوں نے سوچا کہ عمران خان سے بات کی جائے تو ایک شخصیت عمران خان سے جیل میں دو مرتبہ ملی اور ان ملاقاتوں میں عمران خان کو اس طرح بریفنگ دی گئی، جس طرح کسی وزیراعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںمظہر برلاس پاکستان کے معروف صحافی، کالم نگار...
    سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ علاقے، مائیکرو پلاسٹک اور روشنی کی آلودگی جیسے مسائل عالمی سطح پر شہد کی مکھیوں کی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ شہد کی مکھیوں کے ماہرین نے 12 نئے خطرات کی نشان دہی کی ہے جو اگلی دہائی تک ان مکھیوں کی تعداد میں کمی بڑھا سکتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ان کے مسکن کا ختم ہونا، کیڑا کش ادویات کا استعمال، موسمیاتی تغیر اور دیگر جارح مزاج مخلوقات کی وجہ سے پہلے ہی شہد کی مکھیوں کی تعداد میں کمی واقع ہو چکی ہے جس میں کچھ مکھیوں کی اقسام کا معدوم ہوجانا شامل ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس اور یوکرین...
    ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں افواجِ پاکستان اور فضائیہ نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، جس پر پوری قوم افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، اگر ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا جذبہ زندہ رہے گا تو قوم ہمیشہ متحد رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ”بنو قابل پروجیکٹ“ اور ”پڑھو پڑھاؤ تحریک“ کے ذریعے مسلسل کراچی کے بچوں اور نوجوانوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے، ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت سرکاری اسکولوں کے 3 ہزار بچوں اور بچیوں...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج میں سینئر ترین آفیسر ہیں اور وہ آرمی چیف سے قبل وہ  ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسرہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔  دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ سید عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں، ان کی اسائنمنٹس کا جائزہ لیا جائے تو وہ مضبوط پروفائل...
    ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ جس نے بھی سیاست کرنی ہے وہ جمہوری طریقے سے میدان میں آئے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ایسے دعووں کو مسترد کر چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ملک کے اندر اور باہر بھی لوگ نازاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف دائر درخواست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست سیاسی مخالفین کا گھٹیا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کے پارٹی انتخابات آئینی طریقے اور الیکشن قوانین کے مطابق ہوئے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے ان کی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے انکی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ھے۔ وہ قومُ کے محسن ھیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ھیں ۔اور وہ...
    سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے دفتر شہریوں کے لیئے نو گو ایریا ہیں، جمعرات کو ہم نے پاور کمپنیوں کا اجلاس بلایا ہے، سکھر حیدر آباد کی بھی یہ ہی صورتحال ہے کمیٹی کے اجلاس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حالیہ قیامت خیز گرمی کے دوران کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلہ پر شہر کے منتخب نمائندوں کی بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔  سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے  کہا ہے کہ  وہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو اس تاریخی منصب پر فائز ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ عظیم اعزاز نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تقرری قومی یکجہتی، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو، قوم کو ایک نئی سمت، ایک نیا ولولہ اور ایک پُرامن مستقبل دینے کا یہی وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل عاصم منیر اس چیلنج سے سرخرو ہوں...
    پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو نے کہا ہم اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کمیٹی بنی ہوئی ہے، دونوں جانب کے ارکان ہیں۔ جس پر ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کہا کہ کس قانون کے تحت اس کی مخالفت کر رہی ہیں، اس کمیٹی کے کئی اجلاس ہوچکے، مگر کچھ نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کے الیکٹرک کے خلاف قرار داد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی ناانصافیوں کے خلاف عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو نے کہا ہم اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کمیٹی...
    کانگریس صدر نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں مودی نے 151 غیر ملکی دورے کئے اور 72 ممالک کا دورہ کیا پھر بھی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے تحت ہمارا ملک اکیلا پڑچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب اس معاملے کو لے کر کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر بڑے الزام لگائے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اگر پہلگام میں سیکورٹی فراہم کی جاتی تو لوگوں کی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ نریندر مودی کشمیر نہیں گئے کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں نے انہیں منع کیا تھا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کشمیر میں 26 لوگ مارے گئے کیونکہ مودی...
    سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ اصل مقصد جسٹس سرفراز ڈوگر کو لانا تھا، باقی 2 ججز کا ٹرانسفر تو محض دکھاوے کیلئے کیا گیا، آرٹیکل 200 کا استعمال اختیارات کے غلط استعمال کیلئے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے، بھارت میں ٹرانسفر پر جج کی رضامندی نہیں لی جاتی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بنچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے اپنے...
    اسلام آباد:سینئرسیاست دان سینیٹرفیصل واوڈانے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈمارشل عاصم منیرکی تعیناتی تاحیات ہے ، اب تعیناتیوں،مدت میں توسیع اورترقیاں ان کی منظوری سے ہوں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ فیصل واڈانے کہاکہ فیلڈمارشل روایتی عہدہ نہیں ،  فیلڈمارشل کی ملازمت کی مدت کاتعین نہیں، تمام فورسز فیلڈمارشل کے ماتحت ہوں گی اب تعیناتیاں،مدت میں توسیع اورترقیاں فیلڈمارشل  کریں گے۔ Post Views: 6
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزازی درجہ دیے جانے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف صنعت کار اور وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ “جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر پوری بزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ان کی قومی خدمات اور بے مثال قیادت کا اعتراف ہے۔” ایس ایم تنویر نے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنی حکمتِ عملی اور بہادری سے پاکستان کو فوجی لحاظ سے ایشین ٹائیگر بنا دیا ہے۔ “اب بزنس...
    پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عباس پور میں سیز فائر لائن کے قریب اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق سینیئر مشیر چوہدری ریاض سمیت دیگر آزاد کشمیر کی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب، سابق قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف، وزرا حکومت راجا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، سردار ضیاالقمر، معاون خصوصی نبیلہ ایوب، راجا مبشر اعجاز، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، سردار سعود صادق سمیت مرکزی قیادت موجود تھی۔ ’بنیان مرصوص‘ نے دشمن ملک بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری...
    وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست فاش دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم...
    برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی غزہ میں تشدد کی شدت میں اضافے پر خوف زدہ ہیں۔ برطانوی پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہیں کیونکہ یہ ہی واحد راستہ ہے جس سے یرغمالیوں کو رہائی دلائی جا سکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم (برطانیہ، فرانس اور کینیڈا) مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کرتے...
    اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی ۔2025 ) ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی، ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، جس سے وہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم جون 2025 تک بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے تحت پاکستان بھر کے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ توسیع “طلبہ کے لیے اپنی ڈیجیٹل خواندگی اور تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مواقع کی ایک نئی کھڑکی کھولتی ہے۔” گزشتہ ماہ، وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر 2025 کے لیے وزیر...
    اسلام آباد: گیلپ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان میں عوامی رائے عامہ پر مبنی جامع سروے جاری کردیا، جس میں پاکستانی عوام کی بھارت مخالف جذبات، امن کی خواہش، اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے میں ملک بھر کے 100 سے زائد اضلاع سے منتخب کیے گئے 750 سے زیادہ بالغ پاکستانیوں کی آراء شامل کی گئی جو موجودہ حالات میں قومی جذبات کا واضح عکس پیش کرتی ہیں۔ سروے کے مطابق93فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو وہ پاکستان کا دفاع کریں گے۔77فیصد نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا۔55فیصد کا خیال ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں چار بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پشاور سے خبر رساں ایجنسی اے پی کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی اکابرین نے منگل کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں چار بچے لقمہ اجل بن گئے۔ اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہزاروں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ مظاہرین ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ایک مرکزی شاہراہ پر رکھ کر انصاف کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پیر کو میر علی میں ہونے...
    علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو۔بانی پی ٹی آئی نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے۔بانی نے کہا ہے ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں ہوگی۔بانی نے کہا ن لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں۔بانی نے امر بالمعروف کی بات کی سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔بانی نے کہا این آر او دینے والے سچ کیسے بولیں گے۔بانی نے کہا یاسین راشد اور عندلیب عباس کی مثال دی ہے۔بانی بے کہا یاسمین راشد نے پریس کانفرنس نہیں کی وہ جیل میں یے۔بانی نے شاہ محمود قریشی کی مثال دی سائفر کیس ختم ہوگیا لیکن وہ ابھی بھی جیل میں ہے۔بانی نے نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا ہے۔حالات یہ ہیں ہم...
    سٹی 42:  وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا صدر مملکت  نے کہا جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں،  انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا صدر مملکت آصف علی...
    ہریانہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کی جانے والی بھارتی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ہریانہ کی سرگرم رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن جلد ہی حقائق نے اس الزام کی قلعی کھول دی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیوتی بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہ چکی ہیں اور متعدد مواقع پر اپنی شناخت ایک بی جے پی کارکن کے طور پر کروا چکی ہیں۔ ایک دلچسپ واقعے میں جب بی ایس ایف اہلکار نے جیوتی...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں صرف جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل تھے جنہوں نے بطور صدر خود کو اِس عہدے پر ترقی دی تھی۔ لیکن جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی وفاقی کابینہ کی منظوری سے دی گئی ہے، اُنہیں یہ عہدہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار کامیابی کے بعد دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے؟ فیلڈ مارشل کسی بھی فوج کا سب سے اعلیٰ منصب...
    حکومت پاکستان نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن میں سب سے اہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر...
       فائل فوٹو۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کے الیکٹرک کے خلاف قرار داد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی ناانصافیوں کے خلاف عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو نے کہا ہم اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کمیٹی بنی ہوئی ہے، دونوں جانب کے ارکان ہیں۔ جس پر ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کہا کہ کس قانون کے تحت اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ اس کمیٹی کے کئی اجلاس ہوچکے، مگر کچھ نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ایوان کی بڑی کمیٹی ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں،...
      اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے سے متعلق وزیرِ اعظم شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی،  ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ ،افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق  وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن...
    چین کی اعلیٰ معیار کی وسعت عالمی ترقی کا محرک ہے،پاکستانی سکالر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چین کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ کی اوشن یونیورسٹی آف چائنہ میں مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی سکالر عدنان شاہ کا کہنا ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور ہائی ٹیک صنعتوں کو فروغ دے کر چین عالمی اداروں کو اپنی وسیع منڈی اور جدید صنعتی نظام کی طرف مسلسل راغب کر رہا ہے۔ چین کی اعلیٰ سطح کی وسعت نہ صرف پاکستان کی معیشت میں اعتماد اور توانائی کو فروغ دیتی ہے...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ خواتین کو ہی قرار دے دیا۔  طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح اور اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ  صبا فیصل نے کہا کہ آج کل خواتین مردوں کے مقابل آگئی ہیں وہ ان سے مقابلہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ طلاق زیادہ ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک الگ مقام دیا ہے ایک جگہ دی ہے، چاہے جتنے بھی زمانے بدل جائیں کتنی ہی جدت آجائے اللہ کا بنایا ہوا قانون وہیں رہے گا اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔         View this post on Instagram          ...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں ہوئے ہیں. عمران خان نا حق جیل میں قید ہیں. ان شا اللہ وہ جلد رہا ہوجائیں گے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے پوری قوم کو اتنی بڑی فتح سے نوازا ہے. اب کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا. کامن سینس پریویل کرنی چاہیے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری دعا ہے بانی اسی ہفتے رہا ہو جائیں .لیکن ان شا...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں ان کے خلاف سارے کیسز سیاسی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں، ان شاء اللّٰہ جلدی ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 6 مئی کو کوئی ملاقات اڈیالہ جیل میں نہیں ہوئی نہ کوئی بریفنگ ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے ہم سے ملاقات میں ایسی کسی بریفنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک...
    — فائل فوٹو  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی بڑے علی بابا اور 40 چوروں کے ساتھ کیا کرے گی۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں یہاں تک کہا تھا کہ مولانا صاحب کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اب مولانا کے پاؤں میں پڑے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ صوبے کے تمام اداروں کا آڈٹ ہونا چاہیے، کوہستان پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے اب تک ؟ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، اگر ایکشن نہ لیا گیا تو اندازہ لگائیں کس قسم کی کرپشن ہو رہی ہے؟ کیا پی ٹی...
    ---فائل فوٹو پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے  فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرادیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے، اسپتالوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل متاثرین کو امداد کی فراہمی روک کر اجتماعی سزا دے رہا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط اور بھوک کے بڑھتے خطرے پر اظہار تشویش کیا، غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی اعلان سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا افغان وزیر دفاع کے بھارت کے مبینہ خفیہ...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اورجاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں. وزیرِاعظم 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں. وزیرِاعظم ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینگے. وزیرِاعظم ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں. وزیرِاعظم ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی. وزیرِاعظم ایف بی آر اور اسکے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں. وزیرِاعظم وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف...
    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی، امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے،اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں جاری فوجی کارروائیاں بند نہ کیں اور امدادی سامان پر عائد پابندیاں نہ اٹھائیں تو ان ممالک کی جانب سے ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ تینوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کو بنیادی انسانی امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے، اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اعلامیے میں مغربی...
    چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ نے ٹریفک قوانین میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ نے وزراء کو ٹریفک قوانین کی پابندی سے متعلق فیصلوں پر تمام اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی۔ روڈ سیفٹی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن: تمام کمرشل گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہوگا، بھاری گاڑیوں پر 0.5 فیصد رجسٹریشن فیس، ایک ہزار سالانہ ٹیکس عائد ہوگا، غیر فٹ کمرشل گاڑیوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔ سندھ کابینہ نے 20 سال پرانی گاڑیوں پر بین الصوبائی، 25 سال پرانی پر بین الاضلاعی پابندی لاگو کرنے...
    بی جے پی ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی بھارتی مسلح افواج پر اعتماد نہیں کرتے، انہیں ہندوستانی مسلح افواج پر یقین نہیں ہے، وہ غیر ضروری مسائل کو اٹھاتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پر لگائے گئے الزامات کے بعد بی جے پی نے جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر خارجہ سے پوچھا تھا کہ "آپریشن سندور" کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے، اس پر بی جے پی کے ترجمان سی آر کیساون...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے لیکن ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر اور اس کے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا دو ججوں کو واپس لانے کے لیے کوئی دعوت نامہ بھیجیں، ان دو ججوں میں سے ایک جج ملک میں نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، سربراہ آئینی بینچ نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ ہی ان دو ججوں کو دعوت نامہ بجھوا دیں۔ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 6 مئی کی عدالتی کارروائی کا حکمنامہ پڑھیں، اس حکمنامے پر تمام 13 ججز کے دستخط...
    بلوچستان کے محکمۂ صحت کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی پانچ سالہ اسپیشل آڈٹ رپوٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کی بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے 2017ء سے 2022ء کے دورانیہ پر محکمۂ صحت بلوچستان کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی 5 سالہ اسپیشل آڈٹ رپوٹ جاری کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق 98 کروڑ کی ادویات اور سرجیکل آلات کی پرچیز کمیٹی کی منظوری کے بغیر خریداری کی گئی۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے کے اضلاع میں ایک ارب 77 کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں، 19 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا جبکہ ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ بلوچستان: محکمۂ...
    پنجاب میں سرکاری درسی کتب کے بعد اب اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ٹیسٹ فارم پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویر چھاپی جانے لگی ہے۔ حالیہ واقعہ میں لاہور کے ایک سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین کے فارم کی بیک گراؤنڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تصویری عکس واضح طور پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فارم اسپتال میں نصب سی ٹی اسکین مشین سے متعلق ہے جسے حالیہ عرصے میں نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فارم اسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا اور مریم نواز کا تصویری عکس بھی کمپنی نے شامل کیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید وضاحت دی کہ...
    سٹی42 :  سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔  سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔   عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہورہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک  جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اسلامک بینکنگ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔ روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری کی جانب منتقلی ایک اہم پیشرفت ہے جو معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے ہماری معیشت کو چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے بروقت اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ...
    وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، مراد علی شاہ کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان... مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی یکجہتی کو سلام پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال...
    سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیل کی جاری اور بڑھتی ہوئی زمینی اور فضائی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری فوجی آپریشنز نہ صرف بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے پہلے سے جاری انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ فوری طور پرمداخلت اورمظلوم فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرے۔
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کررہا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے، اس کیس میں 13 رکنی سے کم بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کی پہلی سماعت کے حکمنامہ پر سب ججز نے دستخط کیے، واضح ہے کہ حتمی فیصلہ میں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13 رکنی بینچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، اب فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بینچ میں بیٹھ کر...
    پاکستان کے خلاف جاسوسی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار ہونے والی بھارتی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا تعلق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سے نکل آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو گرفتار ہونے والی جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ بی جے پی ہریانہ کی سرگرم کارکن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوتی ملہوترا نہ صرف بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہی ہیں بلکہ اپنی شناخت بھی کئی مواقع پر بی جے پی کارکن کے طور پر پیش کر چکی ہیں۔ گرفتاری سے قبل بی ایس ایف کے ایک...
    نور فاطمہ بشریٰ اور عاشی فیصل آباد کی مضبوط اور خود مختار بہنیں ہیں جنہوں نے نوکری کرنے کے بجائے اپنے کھانے پکانے کے شوق کو جذبے میں تبدیل کرکے کاروبار شروع کردیا۔ اب وہ معاشی طور پر خود کفیل بن کر اپنی فیملی کی بھی مدد کررہی ہیں۔ یہ پرعزم خواتین اپنے اس چھوٹے سے سیٹ اپ کو فائیو اسٹار ہوٹل میں بدلنے کی خواہش رکھتی ہیں، اور آگے بڑھنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آگے بڑھنے کی لگن چھوٹا کاروبار...
    کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء) کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کو امیر کو صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ کویت کے امیر نے کہا کہ کویت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ کویت خاص طور پہ غذائی پیداوار، زراعت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ...
    پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی رات کو ڈرون اور میزائل کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو کہ سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام عبادت گاہوں کو انتہائی احترام...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کونسل کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔ جسٹس شاہد بلال نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی کس نے طے کرنی تھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ سنیارٹی کا تعین اس وقف کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر ایگزیکٹو کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے آرمی چیف کو بوسہ دیا، ان سے پیار کا اظہار کیا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے پیار دکھایا ہے اور ان کو بتایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتے بھونک رہے ہوں تو عقلمندی یہی ہے کہ آپ سیدے چلتے رہیں ان کتوں کو اگنور کریں اور انہیں بھونکنے دیں،...
    خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر کے بیان بر خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ہند پاک دشمنی میں توقف کا مطالبہ ڈی جی ایم او سے ڈی جی ایم او بات چیت کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں وکرم مسری کے مطابق ٹرمپ نے ’جنگ بندی‘ کے بارے میں اپنے دعوے سوشل میڈیا پر کیے، نہ کہ کسی سرکاری چینل کے ذریعے، جہاں بھارت اپنی بات کو سامنے رکھ سکتا تھا۔ خارجہ سیکریٹری کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کے پاس جموں و کشمیر کے مسائل پر تبصرہ کرنے کا کوئی مؤقف...
     پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنہ میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو بڑے ممالک ہیں ان کا ویژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملے، جس میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے، بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہیاں ہوئیں۔ اس دوران مسلم اکثریتی ممالک ترکی اور آذربائیجان 'برادر ملک' پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ دونوں نے تنازع میں اسلام آباد کی حمایت کرنے والے بیانات جاری کیے۔ بھارت نے چینی، ترک خبر رساں ایجنسیوں کو بلاک کر دیا بھارت میں اس کے خلاف شدید عوامی جذبات سامنے آئے اور سوشل میڈیا پر بالخصوص ترکی کا کثیر الجہتی بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی، جس کے اقتصادی اور سفارتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ججز تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاد یئے گئے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کا یونیفائیڈ کیڈر ہے۔ پاکستان میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی کا یونیفائیڈ کیڈر نہیں ہے۔جسٹس شکیل احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی لسٹ ایک ہی ہے۔  نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل حامد خان نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت...
    نئی دہلی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران سامنے آنے والی جنگ بندی پر بھارتی نوجوان حکومت سے سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوانوں نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کو بھی امریکا کے دباؤ میں آ کر جنگ بندی کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ویڈیو میں نوجوان نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی جھوٹی خبر کو اس قدر سنجیدگی سے پھیلایا کہ عام لوگ اس پر یقین کرنے لگے۔ نوجوان کے مطابق، “تمام مین اسٹریم میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی خبر چلائی جو سراسر فیک نیوز تھی، اور یہ...
    معروف صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ کو حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے پاؤں چھونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عابدہ پروین پاکستان کی لیجنڈ صوفی گلوکارہ ہیں جنہیں ’سروں کی ملکہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی صوفی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہے۔ان کے مشہور کلام میں ’یار کو ہم نے جا بجا دیکھا‘، ’تو جھوم‘ اور ’من کن تو مولا‘ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں اُن کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کی روحانیت، سادگی اور فنی عظمت کو سراہتی ہے اور اکثر انہیں روحانی استاد بھی قرار دیا جاتا ہے۔تاہم حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ایک...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ایک ملک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ثبوت کے بغیر الزامات لگا رہا ہے، پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ آئندہ کبھی ہم جھکیں گے۔چینی میڈیا گروپ ’سی جی ٹی این چائنہ اردو‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد ہماری جیت کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوداعتمادی اور عزم ہے، جو ہم نے دکھایا، اسی وجہ سے دنیا نے ہمارا ساتھ دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ایک ملک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ثبوت کے بغیر الزامات لگا رہا ہے، پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ آئندہ کبھی ہم جھکیں گے۔ چینی میڈیا گروپ سی جی ٹی این چائنہ اردو کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے 69 سال کی عمر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمر چھپانے کے رویے پر سوال اٹھا دیا۔ بشریٰ انصاری نے اپنی 69ویں سالگرہ کے موقع پر عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ وہ اسے اللہ کی طرف سے عطا کردہ تجربات اور سیکھنے کے سفر کا حصہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں عمر کو ایک ممنوع موضوع سمجھا جاتا ہے، خصوصاً جب لوگ بڑے ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، ماضی میں لوگ بہتر کردار...
    پاکستان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کمرشل بینکوں سے بیرونی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے 35 کروڑ ڈالر تک کے قرضے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان بینکوں سے پاکستان کے قرضے دوبارہ شروع کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، اور قرضے کی حتمی منظوری بہت جلد متوقع ہے۔موجودہ مالی سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں حکومت کو غیر ملکی قرض دہندگان (جن میں زیادہ تر اماراتی بینک شامل ہیں) سے تقریباً 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جو پچھلے سال پاکستان کی مالی اعانت سے دور رہنے والے تجارتی بینکوں کی جانب سے معمولی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔حکومت نے اس مالی...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا...
    اسلام آباد: بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے بھارتی چینلز کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشت گردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے۔ بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال چل رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر...
    مودی سرکار کی ایک اور فالس فلیگ سازش بے نقاب :پاکستان کیلئے “جاسوس” قرار دی گئی خاتون بی جے پی کارکن نکلی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز پاکستان کے خلاف مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی بھارتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی سرگرم کارکن ہیں۔ دفاعی و میڈیا ذرائع کے مطابق، 17 مئی کو گرفتار کی گئی ہریانہ کی رہائشی جیوتی ملہوترا پر بھارتی حکومت نے الزام لگایا کہ وہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے میں تھیں اور حساس معلومات فراہم کر رہی تھیں۔تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گرفتار خاتون دراصل بی جے پی...
    پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی کے پس منظر میں بھارتی نوجوانوں نے اپنی ہی حکومت اور میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تبصروں، ویڈیوز اور عوامی تاثرات میں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی امریکی دباؤ پر کی گئی اور بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کی۔ بعض بھارتی ٹی وی چینلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فوج نے اسلام آباد پر قبضہ کرلیا ہے، جس پر بھارتی نوجوانوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی جھوٹی خبروں نے عوام کو گمراہ کیا اور یہ فیک نیوز مین اسٹریم میڈیا نے خطرناک انداز...
    جو خواب کبھی صرف فلموں اور کہانیوں میں دکھائی دیتا تھا اب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔ سلواکیہ کی کمپنی ”Klein Vision“ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی پہلی ماس پروڈکشن فلائنگ کار ”ائیر کار“ کے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ یہ دو نشستوں پر مشتمل جدید گاڑی جو دیکھنے میں ایک اسپورٹس کار جیسی ہے، دو پروں کے ساتھ تیار کی گئی ہے جو صرف دو منٹ میں باہر نکل آتے ہیں اور لینڈنگ کے بعد دوبارہ باڈی میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ رفتار حاصل کرنے کے بعد یہ گاڑی رن وے پر دوڑتی ہے اور پھر آسمان کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ ائیر کار ایک پٹرول پر چلنے...
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری: تصویر، اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ہم اللّٰہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی تو بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنہ میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں۔ جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ عدالت کو رٹ مسترد کرنے کی وجوہات دینی چاہیے۔  جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بادشاہوں والا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیس سن کر تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی گفتگو ”بہت مثبت“ رہی ہے اور روس یوکرین جنگ بندی کے مذاکرات جلد شروع ہونے جا رہے ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کی شرائط باہمی مشاورت سے طے کی جائیں گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ روس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا سے تجارتی تعلقات بحال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جو اس پیش رفت کو مزید تقویت دیتا ہے۔ ان کے مطابق ویٹی کن سٹی نے ان مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو ایک نیا عالمی اخلاقی پہلو بھی حاصل ہو...
    لاہور(آئی این پی )  مسلم لیگ  ن کے  قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مخلص کارکنان مسلم لیگ ن کا اصل سرمایہ ہیں، ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان  سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جاتی عمرہ میں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پرجوش اور وفادار کارکنان پارٹی کی طاقت ہیں جو بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی پاکستان اور مسلم لیگ ن کے  بیانیے کو مضبوطی سے دنیا کے سامنے رکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ  ن  ہمیشہ اپنے کارکنوں کے...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے سوگوار خاندانوں اور متاثرین میں فنڈز کی تقسیم کیلئے ضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔ 34کروڑ 30 لاکھ روپے کی امدادی رقم ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ فنڈز کو تین کیٹیگریز، شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے امداد دی جائے گی۔ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ جبکہ معمولی زخمی کو 10 لاکھ روپے امداد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے شہریوں کیلئے امدادی پیکج کے مطابق رقم جاری کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کر...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ Post Views: 6
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ نے بیوی سے بدسلوکی کے الزامات پر وضاحت دے دی۔ رجب بٹ اپنی فیملی وی لاگنگ، غصے بھرے رویے اور متنازع باتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں پھر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 6.77 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1.9 ملین فالوورز ہیں، ان کے مداح ناصرف انہیں بلکہ ان کے خاندان، والدین، بہن اور اہلیہ ایمان کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ ایک ویڈیو کے تناظر میں سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے رجب بٹ پر یہ الزام لگایا کہ وہ اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ ویڈیوز میں ناروا سلوک کرتے ہیں، انہیں نظر انداز کرتے ہیں یا احترام...
    محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ آج سے 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ Post Views: 4
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔ نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔  مزید :
    اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے باسمتی چاول اپنے نام رجسٹر کرانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام بنا دی۔وزارت تجارت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل محمد اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات رجسٹرکرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،کچھ پراڈکٹس ہیں جو پاکستان کی ہیں اور اگر انہوں نے رجسٹر کروانیکی کوشش کی ہیتوہم نیانٹرنیشنل فورم پہ انہیں ہرجگہ پہ چیلنج کرتے ہیں اس کی اپوزیشن کا پورا ایک میکانزم ہے،باسمتی پہ ہم نے ان کو ہرفورم پہ چیلنج کیا ۔
     اسلا م آباد(آئی این پی ) وفاقی دارلحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں واقع ایم ایف 14 کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے جنگل کی جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق آگ سیدپور درہ، جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب پھیلی ہے۔وائلڈ لائف کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم تیز ہواوں کے دبائوکے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
    دھوکہ دہی کی بازگشت: یو ایس ایس لبرٹی 1967 سے پہلگام 2025 تک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال جیو پولیٹکس کے سائے میں تاریخ اکثر خود کو دہراتی ہے — نہ کہ ایک مذاق کے طور پر، بلکہ ایک سرد اور لرزہ خیز تکرار کے طور پر، جس میں کردار نئے ہوتے ہیں مگر مقاصد وہی پرانے۔ دو واقعات — جن کے درمیان تقریباً چھ دہائیوں کا فاصلہ ہے — حیرت انگیز مماثلت کے ساتھ ایک دوسرے کی بازگشت محسوس ہوتے ہیں: 1967 میں یو ایس ایس لبرٹی پر حملہ، اور 2025 میں بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں گھڑی گئی ایک ڈرامائی کارروائی، جو پاکستان پر بلاجواز حملے کا...