کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ اسٹارز اور چیلنجرز کے درمیان کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر جمعرات اور فائنل ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں کانکرز نے پی سی بی کے تحت پرقومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے30 لاکھ روپے انعامی رقم کےایونٹ میں 10 پوائنٹس جوڑنے والی کانکرز، اسٹارز اور چیلنجرز نے مشترکہ طور پر 10، 10 پوائٹس حاصل کیے۔
تاہم،0.
اسٹارز نے 0.493 اور قومی ون ڈے چیمپئین چیلنجرز نے0.267 کا نیٹ رن ریٹ حاصل کیا۔
جمعرات کو کوالیفائرمیں اسٹارز اور چیلینجرز فاتح بن کر فائنل میں رسائی پانے کی کوشش کریں گی۔
دوسری جانب بالترتیب 6 اور4 پوائنٹس حاصل کرنے والی اسٹرائیکرز اورانونسیبلز کی ٹیمیں ایونٹ سے باہرہوگئیں۔ قبل ازیں ایونٹ میں منگل کو ڈبل لیگ کے آخری میچز کھیلے گئے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو 77 رنز سے ہرادیا جبکہ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نے کانکررز کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔
چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے،صدف شمس 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ یسریٰ عامر نے 39 رنز بنائے، نورین یعقوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اسٹرائیکرز 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ایمان فاطمہ نے 34 رنز کے ساتھ مزاحمت کی ،رابعہ رانی نے 4 اوورز میں صرف ایک رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ صدف شمس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نےکانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔سیدہ عروب شاہ نے 46 اورنجیہہ علوی نے 43 رنز ناٹ آوٹ بنائے انوشا ناصر اور طوبُی حسن نے دو، دو وکٹیں باہم تقسیم کیں۔
اسٹارز نے حورینہ سجاد کے 38 رنز کی بدولت 18 ویں اوور میں ہدف پالیا جبکہ اس کی 5 کھلاڑی آوٹ ہوئیں۔طوبہ حسن نے 26 رنز جوڑے، نشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، طوبہ حسن پلیئر آف دی میچ رہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیلنجرز نے نیٹ رن ریٹ فائنل میں
پڑھیں:
لوگ سوال کرتے ہیں مغربی لباس اور نیل پالش میں نماز قبول ہوگی؟ یشما گل
اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ میں مذہبی معاملات پر لوگوں کے سوالوں کا جواب دینا اہم نہیں سمجھتی اللہ دلوں کا حال بہتر جانتا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ یشما گل نے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وقفے میں وہ نماز ادا کرنے گئیں، اس وقت انہوں نے مغربی لباس پہن رکھا تھا اور ناخنوں پر نیل پالش بھی لگی ہوئی تھی۔
اس موقع پر کاسٹ میں شامل ایک جونیئر اداکارہ نے سوال کیا کہ ’’آپ کی نماز کیسے قبول ہوگی؟‘‘۔ یشما گل نے بتایا کہ انہوں نے اس موقع پر کوئی جواب نہیں دیا لیکن دل میں یہ سوچا کہ عبادت قبول کرنا انسانوں کا نہیں بلکہ اللہ کا اختیار ہے اور وہ میرے معاملات بہتر جانتا ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی طالب علم امتحان میں شریک ہی نہ ہو تو یقیناً وہ فیل ہو جاتا ہے، لیکن جو طالب علم امتحان میں بیٹھ جائے تو اسے کچھ نہ کچھ نمبر مل ہی جاتے ہیں۔ اسی طرح اللہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کی عبادت کو کس طرح قبول کرنا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ نماز کی ادائیگی کے لیے مقررہ طریقہ کار اور آداب کو ضرور اپنانا چاہیے، تاہم اگر کسی صورت میں مکمل پروٹوکول ممکن نہ ہو تو بھی نماز ترک کرنے کے بجائے کم از کم فرض ادا کرنا چاہیے۔