شارجہ کی کنڈیشنز چیلنجنگ، افغانستان کو ہلکا نہیں لے سکتے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشنز کھلاڑیوں کے لیے چیلنجنگ ہیں اور افغانستان کو کسی طور ہلکا نہیں لیا جا سکتا، ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل
انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرائی سیریز ٹیم کے لیے ایشیا کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کو صرف تین میچز کی بنیاد پر جانچنا درست نہیں۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو بھی بعض شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، تاہم صاحبزادہ فرحان نے اپنی شاندار کارکردگی سے خود کو منوایا ہے، چھ میچز میں سے تین بار مین آف دی میچ قرار پائے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دیے جا رہے ہیں، جب کہ جو سینئر کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے وہ بھی قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح پرفارمنس کی بنیاد پر کھیلیں گے، اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ان کے لیے امکانات موجود ہیں۔
سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنلقبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما پر 4 کھلاڑی لگائیں، ہر صبح 10 کلومیٹر دوڑائیں، یوگراج سنگھ
سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے بعد ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابوظبی اور دبئی میں منعقد ہوگا۔
سلمان علی آغا 17 رکنی اسکواڈ کے کپتان برقرار رکھے گئے ہیں، جبکہ سینئر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت شامل ہیں۔
اسکواڈ میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان بابر اعظم پاکستان شارجہ کرکٹ مائیک ہیسن ہیڈکوچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان کرکٹ مائیک ہیسن ہیڈکوچ ایشیا کپ سہ ملکی کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ، کلدیپ یادو نے پاکستان ٹیم کی تعریف کردی
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میچ کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے پاکستان کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے بعد بہت انجوائے کیا، اچھا لگتا ہے جب آپ کسی اچھی ٹیم کو ہراتے ہیں، پاکستان نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔
#AsiaCup | “Nothing beyond one’s contribution in team’s success”: Indian Cricketer Kuldeep Yadav@vimalsports pic.twitter.com/ufyu768jc5
— NDTV (@ndtv) September 29, 2025
انہوں نے کہا کہ جب ہم 20 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تو میچ ان کے حق میں جاسکتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کم بیک کیا اور سب نے برابر کا کردار ادا کیا۔
کلدیپ یادو نے مزید کہا کہ ٹیم کی جیت میں ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی بیٹنگ، اکشر پٹیل کی بولنگ، سیمسن اور تلک کی پارٹنرشپ اور چکرورتی کی وکٹیں سب اتنے ہی اہم تھے جتنے میرے چار شکار۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں کہ آپ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔