مرکزی مسلم لیگ کا کسانوں کے تحفظ کیلیے تحریک چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ سندھ کا کسانوں کے تحفظ کے لیے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان، سندھ بھر میں کسانوں کے استحصال اور زراعت کی تباہ حالی کے خلاف ایک بھرپور عوامی تحریک’’ زراعت بچائو، سندھ بچائو‘‘ کے عنوان سے شروع کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں 29اکتوبر کو صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میںکسانوں پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے اور 31اکتوبر کو بعد نماز جمعہ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ اگلے مرحلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں کسان سیمینارز اور تحفظِ کسان کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔اس حوالے سے سندھ کے صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں زراعت تباہی کے دہانے پر ہے، کسانوں کی فصلیں انتہائی سستے داموں خریدی جا رہی ہیں جبکہ بیچ کے مافیاز وہی فصلیں ذخیرہ کرکے بعد میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں اور حکومت سے سبسڈی بھی لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو طرفہ استحصال کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد نے اس تحریک کے آغاز کے حوالے سے کہا ہم نے حیدرآباد بدین مٹیاری نیو سعید آباد ماتلی اور سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں بھرپور تحریک کا آغاز کررہے اس وقت سندھ کے حکمران خود اس استحصال میں ملوث ہیں، اب خاموشی ممکن نہیں ۔و
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سینیٹر تاج حیدر برج شہریوں کیلیے عظیم منصوبہ ہے‘شرجیل میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج یلو لائن بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ایک وڈیو بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کم ہوں، سندھ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں شہر کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ شہری کم خرچ میں ایئر کنڈیشن بسوں کے ذریعے آرام دہ سفر کر سکیں، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ یلو لائن منصوبے کے تحت ای وی بسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے ماحولیاتی بہتری اور سفری سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔