data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر اصلاحِ معاشرہ اور نظامِ زندگی کی تبدیلی کی جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہے۔اپنے معاشرے سے جھوٹ، بددیانتی، کرپشن، بے ایمانی اور لا قانونیت کے کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ایسا نظام قائم کرنا ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں عدل و انصاف پر مبنی ہو ۔ جدوجہد صرف چند افراد کی نہیں بلکہ ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے، ہمیں امید ہے کہ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان جو ہمارے حقیقی معاون، حامی اور دست و بازو ہیں، اس جدوجہد میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کا سالانہ اجتماعِ عام 21تا23 نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے جا رہا ہے یہ اجتماع اسی دعوتی و انقلابی مشن کی ایک عظیم کڑی ہے۔کارکنان اجتماع میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، اپنے علاقوں میں لوگوں کو اس عظیم مقصد کے لیے متحرک کریں اور اس اجتماع کے انتظامات کے لیے دل کھول کر فنڈ جمع کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے علاقہ گلشن معمار میں ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد، سیکریٹری ضلع ابوالخیر ملک، صدر پبلک ایڈ کمیٹی ابوالضیاء پرویز،ناظم علاقہ گلشن معمار فخر شبیر ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔کنونشن میں علاقہ گلشن معمار کے ذمہ داران، کارکنان اور ممبران جماعت اسلامی کی بڑی تعداد شریک تھی۔منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی ایک ایسی تحریک ہے جو اعلائے کلمۃ الحق کی دعوت کے لیے سالہا سال سے معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کو ادا کر رہی ہے۔ ہم اصلاحِ معاشرہ اور نظامِ عدل کے قیام کی جدوجہد میں شب و روز مصروفِ عمل ہیں۔یہ مشن دعوت الی اللہ کا مشن ہے، جو انبیاء علیہم السلام کی میراث ہے۔ ہم اسی پیغامِ انبیا کے امین ہیں اور اسی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر قوت، صلاحیت اور جذبے کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہیں۔عرفان احمد نے کہاکہ آج ہم یہاں اس عزم کے ساتھ جمع ہوئے ہیں کہ ہم اپنے دین کو معاشرے میں عام کریں گے، ظلم و ناانصافی کے نظام کے مقابلے میں عدل و انصاف کا قرآنی نظام قائم کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔جماعت اسلامی ایک تحریکِ ہے ،ہمارا مقصد صرف باتیں کرنا نہیں بلکہ عمل کے میدان میں اترنا ہے۔ہم سب کو اپنے کردار، اپنے قول اور اپنے عمل سے لوگوں کے دل جیتنے ہیں۔ماہِ نومبر میں مینارِ پاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماعِ عام ہماری جدوجہد کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ کارکنان اجتماع میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کی جدوجہد کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن