Daily Mumtaz:
2025-10-26@18:33:20 GMT

میں اپنے بچے کے ڈائپر خود تبدیل کرتا ہوں: محب مرزا

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

میں اپنے بچے کے ڈائپر خود تبدیل کرتا ہوں: محب مرزا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت اور گھریلو امور میں مردوں کو بھی برابر ذمہ داریاں اُٹھانی چاہئیں۔

حال ہی میں اداکار ایک پوڈکاسٹ میں دکھائی دیئے جہاں انہوں نے دوسری بار والد بننے کے تجربے اور بیٹے کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ بچوں کہ پرورش کرنا، ان کی دیکھ بھال کرنا صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں والدین کو مل کر یہ ذمہ داری اُٹھانی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا اکثر باپ بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے کراہت کیوں محسوس کرتے ہیں؟ پہلے اپنی بیٹی اور اب اپنے بیٹے کے ڈائپر میں خود تبدیل کرتا ہوں۔

انہوں نے مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایک ماں بچے کی ضروریات کا خیال رکھتی ہے اسی طرح یہ باپ کا بھی فرض ہے کہ وہ بھی بچوں کی ذمہ داریاں برابر سے اُٹھائے۔

اس کے ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ میں گھر کے کاموں میں صنم کی مدد کرتا ہوں، ہمارے پاس صرف صفائی کے لیے اور ہفتے میں 3 دن کھانا پکانے والے آتے ہیں اس کے علاوہ باقی تمام کام ہم خود کرتے ہیں۔ میں برتن دھوتا ہوں اور یہ عادت مجھ میں اپنے والد سے آئی ہے، وہ اپنی پلیٹ خود دھوتے تھے جس سے میں نے یہ سیکھا کہ سب کو برابر کام کرنا چاہیے۔

محب مرزا نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زیادہ تر وقت ان کی دیکھ بھال میں لگ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2005 میں اداکار محب مرزا نے اداکارہ آمنہ شیخ سے پہلی شادی کی تھی، جو 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی ایک بیٹی میسا ہے جو 2015 میں پیدا ہوئی۔

بعدازاں محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید کے حوالے سے گزشتہ برس اعلان کیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔ ان کے یہاں رواں سال مئی میں بیٹے ولی حسن مرزا کی پیدائش ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکارہ دورہ کیا، دورے کے دوران صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان مامون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔اس سے قبل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس ہیڈکوارٹرز آمد پر ایک چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ سپریم کورٹ، عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، 18مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش ٹی ٹی پی کا تربیتی نیٹ ورک بے نقاب، افغان خودکش بمبار کا اعترافی بیان سامنے آگیا اسلام آباد میں لائف اسٹائل میڈیسن کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں 3ہزار والدین کا اپنے بچوں کوپولیو ویکسین پلانے سے انکار
  • پنجاب میں آلودگی، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • بچپن میں چینی کا محدود استعمال دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
  • پودینا : صحت، خوبصورتی اور ہاضمے کے لیے بے حد مفید
  • میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد گھریلو طرز زندگی کے راز بتا دیے
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا دورہ 
  • بخار دشمن نہیں الارم، اس کو ’بجتے‘ ہی ’بند‘ نہ کریں
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں