وزیراعظم کی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز تھی۔
وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے ذاتی عزم اور غیر متزلزل حمایت کے لیے گہرے طور پر شکر گزار ہیں، جو دونوں ممالک اور عوام کی مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لیے ان کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق@CMShehbaz @KSAmofaEN pic.
— Media Talk (@mediatalk922) October 28, 2025
واضح رہے کہ شہباز شریف عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب پہنچے تھے۔ ان کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاض سعودی عرب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم شہباز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہباز شریف سے ملاقات کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔