اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنید اکبر نے استعفی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کرنے کی تصدیق کی ہے جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھی، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنااستعفیٰ جمع کروادیا.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہدایت کی تھی کہ وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر صوبائی امور پر توجہ دیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اس پیش رفت کی تصدیق کی تھی انہوں نے کہا تھاکہ خان صاحب نے یہ پیغام اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے گزشتہ ملاقات میں پہنچایا اور اعلان کیا کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب خان پی اے سی کے چیئرمین ہوں گے، بعد ازاں اڈیالہ جیل سے باہر آ کر علیمہ خان نے یہ پیغام سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا.

رپورٹ میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر جنید اکبر نے استعفیٰ دینے کے لیے دو دن کا وقت مانگا تھا تاہم بعد میں عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ مستعفی ہونے پر آمادہ ہو گئے ذرائع نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کی، تو خان صاحب کی طرف سے پہلا حکم یہی تھا کہ جنید اکبر کو ہدایت دی جائے کہ وہ استعفیٰ دیں اور صوبے پر توجہ دیں، دوسرا حکم یہ تھا کہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا جائے.

جنید اکبر نے پہلے کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ایک اشارے پر بھی استعفیٰ دے دیں گے تاہم ان کا موقف تھا کہ وہ صرف عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی مستعفی ہوں گے ذرائع نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ علیمہ خان نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور ان کے ذریعے خان صاحب کے جو پیغامات پہنچائے گئے وہ کبھی غلط ثابت نہیں ہوئے. جب ان سے استعفیٰ لینے کی وجہ پوچھی گئی تو ذرائع کا کہنا تھا کہ جنید اکبر نے خیبر پختونخوا پر توجہ دینا چھوڑ دی تھی حالانکہ وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر بھی ہیں وہ پارٹی کے صوبائی ونگز کے اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس یا اسلام آباد میں کے پی ہاﺅس میں بلانے لگے تھے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو اس بات کا علم تھا اسی لیے انہوں نے انہیں پی اے سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر واپس صوبے میں کام پر بھیجنے کا فیصلہ کیا.

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا بھر میں ”پاکستان زندہ باد“ ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا ریلیاں پورے خیبر پختونخوا میں ہوئیں لیکن جنید اکبر کے آبائی علاقے بٹ خیلہ سے ایک بھی ریلی نہیں نکالی گئی یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال جنوری میں جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اسی مہینے عمران خان نے انہیں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کیا تھا اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اس عہدے سے ہٹا دیا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کے عہدے سے سے استعفی علیمہ خان پی ٹی آئی پی اے سی تھا کہ

پڑھیں:

کراچی: یو سی 1 اورنگی نتائج کے اعلان کے بعد ، تحریک لبیک کا ڈی سی آفس پر احتجاج

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی یوسی ون چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے اعلان کے بعد ٹی ایل پی کارکنان نے ڈی سی کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کردیا۔

 تحریک لبیک کے کارکنان نے نعرےبازی کرتے ہوئے  پولیس سے تکرار بھی کی، ڈی سی ویسٹ کے دفتر پر پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی 9 میں سے 5 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب

سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہو گئے۔

کراچی میں ضلع غربی یوسی ون میں غیر حمتی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر 3801 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں، تحریک لبیک کے محمد علی 1787 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 اورنگی ٹاون یوسی ون پر ٹی ایل پی کے امیدوار مفتی محمد علی  کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن کا عملہ فون نہیں اٹھا رہا،  فارم 11 اور 12 کی روشنی میں ٹی ایل پی جیت چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم نے عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں کی، عقیل ملک
  • عدالت عمران خان کی آخری امید ، وہ انصاف کے طلب گار ہیں:بیرسٹر گوہر
  • حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا حیدرآباد پہنچنے پر استقبال کیاجارہاہے
  • عدلیہ آزاد نہیں ہے، عمران خان کے کیسز میں جو ہورہا ہے سب پلان کے مطابق ہے، گنڈاپور
  • عدلیہ آزاد نہیں ہے عمران خان کے کیسز میں جو ہورہا ہے سب پلان کے مطابق ہے، گنڈاپور
  • امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے، رانا ثناء
  • کراچی: یو سی 1 اورنگی نتائج کے اعلان کے بعد ، تحریک لبیک کا ڈی سی آفس پر احتجاج
  • صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعٰفی دے دیا
  • حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی
  • صاحبزادہ حامد رضا تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی