چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کو پیشکش کردیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا پارٹی قیادت کے کہنے پر واپس کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: جنید اکبر عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلانے میں ناکام کیوں؟
ان کا کہنا تھا کہ جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے وہی منظور ہوگا۔
دوسری طرف جنید اکبر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پنلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے متعلق گفتگو ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعفی پنلک اکاونٹس کمیٹی پی ٹی آئی جنید اکبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی پنلک اکاونٹس کمیٹی پی ٹی ا ئی جنید اکبر جنید اکبر
پڑھیں:
کم عمر صارفین بھی اب فیس بک پر اکاؤنٹ بنا سکیں گے
کراچی:میٹا نے کم عمر نوجوانوں کے تحفظ اور والدین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے (Teen Accounts) متعارف کروا دیے ہیں۔
یہ خصوصی اکاؤنٹس کم عمر نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ میٹا نے اب تک دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر کروڑوں نوجوانوں کو ٹین اکاؤنٹس میں شامل کیا ہے۔
انسٹاگرام پر یہ سہولت پہلے ہی دنیا بھر میں دستیاب ہے اور اب فیس بک اور میسنجر پر بھی پاکستان سمیت عالمی سطح پر نوجوانوں کے لیے اس سہولت کو بڑھایا جا رہا ہے۔
ٹین اکاؤنٹس میں دی گئی حفاظتی سہولتیں والدین کے سب سے بڑے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ ان میں خودکار نظام کے ذریعے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ نوجوان کس سے بات کر رہے ہیں، کون سا مواد دیکھ رہے ہیں، اور کیا ان کا وقت بہتر انداز میں صرف ہو رہا ہے۔
اگرچہ اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت موجود ہے، تاہم میٹا کے لیے یہ حوصلہ افزا ہے کہ ٹین اکاؤنٹس والدین کو نوجوانوں کے آن لائن تجربات کے بارے میں زیادہ اعتماد اور اطمینان فراہم کر رہے ہیں۔
میٹا اس ہفتے سے ہی پاکستان میں نئے صارفین کے ساتھ ساتھ ان کم عمر نوجوانوں کو بھی، جو پہلے سے فیس بک اور میسنجر استعمال کر رہے ہیں، ٹین اکاؤنٹس میں منتقل کرنا شروع کر دے گا۔