عمران خان کے وسیم اکرم پلس کی کرپشن بے نقاب، 99 ملین کہاں گئے کچھ پتا نہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مالی بے ضابطگی کا انکشاف۔
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی ملوث رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کیا ہے؟
رپورٹ کے مطابق یہ مالی بت ضابطگی 99 ملین روپے سے متعلق ہے، 2020-21 میں یہ بظاہر یہ خطیر رقم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری پر خرچ کی گئی تاہم اس خریداری کی کسی سطح پر تصدیق نہ ہو سکی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ مالی بے ضابطگی کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عثمان بزدار عمران خان وسیم اکرم پلس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم پلس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے کی جانب سے
پڑھیں:
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
اسلام آباد:مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔