جارجیا: غیرقانونی طور پر یورینیم خریدنے کی کوشش پر 3 چینی باشندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تبلیسی (انٹرنیشنل ڈیسک) جارجیا کی داخلی سیکورٹی سروس نے دارالحکومت تبلیسی میں3 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر 2کلو یورینیم غیر قانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سیکورٹی سروس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزمان پر عائد کردہ الزامات کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ سوویت یونین کے 1991 ء میں خاتمے کے بعد جارجیا میں موجود تابکار مواد کی سیکورٹی ایک اہم مسئلہ بنی رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شمالی کوریا: یوکرینی جنگ میں مرنے والے فوجیوں کی یاد میں میوزیم کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے روس کے ساتھ تعلقات کو ناقابل تسخیر قرار دے دیا۔ انہوں نے یوکرین کے خلاف لڑائی میں مرنے والے فوجیوں کے اعزاز میں ایک میوزیم کا افتتاح کیا۔ دارالحکومت پیانگ یانگ میں سنگ بنیاد کی تقریب میں کم نے شمالی کوریا کے فوجیوں کے خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے مرنے والوںکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔