عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے دورِ حکومت میں علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کیخلاف صوبے میں درج تقریباً تمام مقدمات نمٹا دیے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ کے مطابق، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 9 مئی 2023ء کے احتجاج کے سلسلے میں 319 کیسز درج کیے گئے تھے، ان میں سے 268 کیسز پولیس اور استغاثہ کی مدد سے قانوناً عدالتی تقاضے پورے کرتے ہوئے انجام کو پہنچائے گئے، اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ یہ کیس ’’بلیک میل کرنے کی چال‘‘ کے طور پر دوبارہ نہ کھولے جا سکیں۔
وقاص اکرم شیخ کے مطابق سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز قانونی تقاضوں کے ذریعے نمٹا کر گنڈا پور نے شاندار کام کیا اور پی ٹی آئی کی خدمت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 51 کیسز ایسے ہیں جو اب تک پراسیس میں ہیں کیونکہ ملزمان غیر حاضر ہیں، تاہم یہ بھی جلد نمٹا دیے جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 29 کیسز میں سے 23 کو نمٹایا جاچکا ہے، جبکہ 6 زیر التوا ہیں۔
وقاص اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اوائل میں اپنے استعفے سے قبل گنڈا پور کی کابینہ نے 9 مئی سے جڑے تمام باقی ماندہ کیسز واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا، اس اقدام کی تصدیق ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے بھی حال ہی میں کی ہے۔
اے جی رپورٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ صوبائی کابینہ نے شواہد اور تحقیقات دیکھتے ہوئے 9 مئی کے ایسے کیسز سے دستبردار ہونے کی منظوری دی ہے جن میں خامیاں، کسی طرح کی کمی تھی یا پھر وہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے تھے۔
ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ کابینہ کا فیصلہ انتظامی وسائل اور وقت کو مزید برباد ہونے سے بچانے کیلئے تھا۔
یاد دہانی کیلئے یہاں بتاتے چلیں کہ پیرا ملٹری رینجرز کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023 کو ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔
خیبر پختونخوا میں ہونے والے مظاہروں میں پشاور، مردان، مہمند اور خیبر میں مظاہرین نے مبینہ طور پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ نتیجتاً، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا، پرچے کاٹے گئے اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 100 سے زائد پارٹی کارکنوں کو فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کیلئے فوجی حکام کے حوالے کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی کور کمانڈر سے ملاقات کا سوال مجھ سے نہیں وزیراعلی کے پی سے کریں، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کے منافی ہے، طلال چوہدری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایلون مسک کا 10کھرب ڈالر تنخواہ کا مطالبہ‘ ٹیسلا چھوڑنے کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ارب پتی ایلون مسک نے 10کھرب ڈالر تنخواہ کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر کارساز کمپنی ٹیسلا چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے مجوزہ پیکیج کو منظور نہ کیا تو وہ ٹیسلا کی سی ای او شپ چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ انتباہ کمپنی کی چیئرپرسن رابن ڈین ہولم نے شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں دیا۔ ڈین ہولم نے کہا کہ یہ پرفارمنس پر مبنی پیکیج ایلون مسک کو کم از کم ساڑھے 7سال تک ٹیسلا کی قیادت کے لیے متحرک رکھنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔مسک کی قیادت ٹیسلا کی کامیابی کے لیے نہایت اہم اور فیصلہ کن ہے اور اگر انہیں مناسب طور پر ترغیب نہ دی گئی تو کمپنی ان کے وقت، صلاحیت اور وژن سے محروم ہوسکتی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ مسک کا کردار اس وقت زیادہ اہم ہے جب ٹیسلا مصنوعی ذہانت اور خودکار ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی قیادت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مجوزہ پیکیج کے تحت مسک کو 12 حصوں پر مشتمل اسٹاک آپشنز دیے جائیں گے جو مختلف اہداف سے منسلک ہیں، جن میں مارکیٹ ویلیو اور خودکار گاڑیوں و روبوٹکس میں پیش رفت شامل ہے۔ ڈین ہولم نے شیئر ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس پیکیج کو منظور کریں اور ان 3ڈائریکٹرز کو بھی دوبارہ منتخب کریں جو طویل عرصے سے مسک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیلاویئر کی عدالت نے 2018 ء میں دیے گئے مسک کے پیکیج کو کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بارے میں عدالت نے کہا تھا کہ وہ غیر آزاد ڈائریکٹرز کے ذریعے غلط طریقے سے طے کیا گیا تھا۔