لاہور میں ’’یکجہتی ایران و نابودی اسرائیلی ریلی‘‘ آج نکالی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اتحاد امت فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ اسلام کی ساخت پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے، اور بہت جلد فلسطین کے مظلوم مسلمان آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس آزاد ہوگی اور غاصب ریاست اپنے عبرتناک انجام کو پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے اظہارِ برات کیلئے زندہ دلان لاہور آج سڑکوں پر ہوں گے۔ اتحاد امت فورم کے زیرایتہام آج چیئرنگ کراس سے امریکی قونصلیٹ تک ’’یکجہتی ایران و نابودی اسرائیل ریلی‘‘ نکالی جائے گی۔ ریلی شام 5 بجے شرو ہو گی جو امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے کارکن اور رہنماوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اتحاد امت فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ اسلام کی ساخت پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے، اور بہت جلد فلسطین کے مظلوم مسلمان آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس آزاد ہوگی اور غاصب ریاست اپنے عبرتناک انجام کو پہنچے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان کا
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔