موٹر سائیکل روکنے و بند کرنے پر تنازع؛ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا پر مقدمہ درج کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دھمکیاں دینے وغیرہ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔
مقدمہ سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر واجد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق عملے کی ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ چودھری رضوان الٰہی ایڈووکیٹ کی فیس بک پر ویڈیو وائرل ہوئی۔
واقعہ ہفتے کو حیدر روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ اور فرنٹ نمبر پلیٹ نہ ہونے پر روکا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملک تجمل کو چالان ٹکٹ جاری کیا اور کاغذات نہ ہونے پر موٹر سائیکل کو پابند کیا۔
موٹر سائیکل سوار نے تعارف کروایا کہ وکیل ہوں اور فون کرکے 15 وکلا کو بلا لیا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، موقع پر موجود دیگر افسران نے معاملہ رفع دفع کرایا لیکن بعدازاں سوشل میڈیا پر چودھری رضوان الٰہی ایڈووکیٹ نے اپنی فیس بک کر پولیس کو بدنام کرنے کے لیے ویڈیو وائرل کر دی۔
مذکورہ نے محکمہ پولیس کے عزت و وقار کو مجروع کرنے کی نیت سے عوام کو اشتعال دلانے کی خاطر ویڈیو وائرل کی۔
مقدمے کے متن کے مطابق باوردی پولیس عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر کار سرکار میں مزاحمت کرکے جرائم کا ارتکاب کیا گیا جس پر مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب، وکلا نے مقدمے کو جعلی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
راولپنڈی: خاتون کا قتل: لاش قبرستان لے جانے کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی
—فائل فوٹوراولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خاتون کے قتل کے واقعے میں پولیس نے خاتون کی لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتارذرائع نے بتایا ہے کہ شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مطابق قبرستان میں 15 سے زائد افراد موجود تھے۔ شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں انتظار کرتے رہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا۔
قتل کے الزام میں خاتون کے دوسرے شوہر کے والد سمیت 6 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے۔