ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات شیئر کرنے پر ملزم گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیش ایجنسی (این سی سی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات، پروپیگنڈا اور ملک میں خوف پھیلانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ناظر احمد کا تعلق تحصیل دینہ، ضلع جہلم سے ہے جن پر پیکا قانون کے 261-اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
ایف آئی آر کے مطابق ملزم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جان بوجھ کر مسلح افواج اور ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف غلط معلومات فیسبک پر شیئر کیں جس کا مقصد ملک میں افراتفری، خوف، لاقانونیت اور بے چینی پھیلانا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
peca act پیکا ایکٹ ڈسانفارمیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ ڈسانفارمیشن
پڑھیں:
چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار
لاہور:چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگ رفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ بچوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔