ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ 12 ا پریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کیخلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کیخلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں میں ہر زبان اور نسل کے لوگ شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شہری عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کہ جہاں سے مجھے ریلی کی قیادت کرنی تھی مگر ایک دن کیلئے دفعہ 144 لگاکر اور گرفتاریاں کرکے اس احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
آفاق احمد نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں شناختی کارڈ چیک کرکے مہاجروں پر تشدد خطرناک عمل ہے جس سے نفرتیں بڑھیں گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر ایسے گھناؤنے عمل کوروکنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ اگر یہ سلسلہ دراز ہوا اور بات نسلی ولسانی فسادات تک پہنچی تو پھر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ حادثے کے بعد ٹینکر اور ڈمپر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے احتجاج کرنے والی عوام کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل قبول نہیں، پولیس ڈمپر اور ٹینکر مافیا کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرے یہی حکومت اور شہر کے مفاد میں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔