کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے دوران ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ ایڈوکیٹ ناصر ملک کو قتل کرنے والا ملزم اُن کا قریبی رشتے دار ہے اور اُس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔

ڈاکٹر فرخ کے مطابق ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم اُس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ گرومندر کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جس کے بعد  ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کو معطل کردیا گیا تھا۔

اُدھر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عوامی تقریب میں میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار

میکسیکو سٹی میں صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ان سے ملاقات کے دوران انہیں قابلِ اعتراض انداز میں چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز صدارتی محل کے قریب اس وقت پیش آیا جب شین بام اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان کے قریب آ کر کندھے پر بازو رکھتا ہے اور کمر اور سینے کو چھوتا ہے جبکہ بوسہ دینے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار نے فوری طور پر مداخلت کر کے اس شخص کو پیچھے ہٹا دیا۔

رپورٹس کے مطابق وہ شخص منشیات یا شراب کے زیرِ اثر لگ رہا تھا۔ تاہم، صدر شین بام نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس شخص سے مہذب انداز میں گفتگو کی، تصویر کھنچوانے پر رضامندی ظاہر کی اور جاتے ہوئے اس کی پشت تھپتھپائی۔

واقعے کے بعد وزارتِ خواتین اور دیگر سرکاری حکام نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ وزیر ستلالی ہرنانڈیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ "ہم صدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ایسے مردانہ رویّے جو خواتین کی ذاتی جگہ پر ناپسندیدہ مداخلت کو معمول بناتے ہیں، ان کا خاتمہ ضروری ہے۔"

یہ واقعہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی (یو این ویمن) کے مطابق، میکسیکو میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کی 70 فیصد خواتین اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار جنسی ہراسانی کا سامنا کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کی قدیم روایت کو زندہ رکھنے والا قہوہ خانہ
  • کراچی؛ گلبرگ میں ہوائی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت، ملزم اور اس کا معاون ساتھی گرفتار، اسلحہ برآمد
  • چمن میں دہشت گرد پکڑا گیا، نشاندہی پر کراچی سے سہولت کار گرفتار
  • شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ برآمد
  • انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، ڈیٹا ہارڈ ڈسک برآمد
  • انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈسک برآمد
  • لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
  • کراچی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
  • 8 لاکھ روپے لے کر آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے والا گرفتار
  • عوامی تقریب میں میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار