شادی کا جھانسہ دیکر ملازم نے اپنی کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کردیا، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے کمپنی کے ملازم متبصر حسین کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں ایک اور کیس میں راولپنڈی میں پیرودھائی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ شواہد کو قانونی طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے باقاعدہ چالان تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ معاشرے میں خواتین اور بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گرفتار کر پولیس نے ملزم کو
پڑھیں:
راولپنڈی،غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سدرہ قتل کیس، رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، قبرستان کے گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل
ہفتے کے روز راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت اللہ خان کی فائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیر ودھائی میں ایک شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا، جس پر 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
گرفتار شدگان میں مقتولہ کے اہلخانہ بھی شامل ہیں جبکہ جرگے کے سربراہ نے دوران تفتیش خاتون کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جوڈیشل ریمانڈ راولپنڈی سدرہ قتل کیس ملزمان