ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب شرپسندوں کی جانب سے روڈ توڑ کر سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔
نجی چینل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کے لیے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔
مزید کہنا تھا کہ پولیس و پاک فوج کی نگرانی میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا۔
شرپسندوں کی جانب سے سڑک توڑنے سے علاقہ مکینوں کو تکالیف اور دشواری کا سامنا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کے پی امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے کل 12 نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے امن جرگہ بلایا گیا ہے۔ جرگہ کل خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی شرکت کریں گے جبکہ جرگے کی میزبانی اسپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے، جرگے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جرگے کے لیے 20 سے زائد سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اے این پی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز، جے یو آئی، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، مسلم لیگ (ق) سمیت تمام سیاسی جماعتوں، بار کونسل، وکلاء اور سول سوسائیٹیز نے شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جرگے کے لیے 400 کے قریب افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے اور جرگے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی اور جرگے میں شرکت کرنے والوں کو خصوصی پاس جاری کیے گئے ہیں، جرگے میں 40 کے قریب تقاریر کی فہرست بنا لی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جرگے اعلامیہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، وزیراعلیٰ اور اسپیکر اسمبلی مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کریں گے۔ اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جرگے کے فوراً بعد ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا جس میں جرگے کا اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔