اجلاس سے خطاب میں صوبائی امیر نے کہا کہ سندھ حکومت سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن مین مکمل ناکام ثابت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور باقی سندھ میں ڈاکو راج، منشیات فروشوں اور سسٹم کا راج ہے، پھر ان سب کو حکومتی پارٹی میں شامل بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے، مراد علی شاہ کی سندھ حکومت سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن مین مکمل ناکام ثابت ہوئی، اسلام آباد میں پچاس مساجد مدارس کو شہید کرنے کا فیصلہ اور راتوں رات مدنی مسجد کو شہید کرنا ظلم اور عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران مرکز سکھر میں سکھر ڈویژن کے ہر سطح کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، قیم صوبہ محمد یوسف، نائب قیمین مولانا حزب اللہ جکھرو اور امداداللہ بجارانی بھی ساتھ موجود تھے۔ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ، بدامنی، مہنگائی، عوامی کمیٹیوں کا قیام سمیت دیگر دعوتی و تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ عملی طور میں سندھ میں ڈاکو اور کرپشن کا راج ہے، جس کی وجہ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ سمیت ہر شعبہ تباہ ہے، صرف صوبائی دارلخلافہ روشنیوں کے شہر کراچی میں رواں سال کے سات ماہ کے دوران 500 سے زائد افراد ٹریفک حادثات اور ڈمپرز کے ٹکر سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، صوبے کے دوسرے شہروں کا تو حساب ہی نہیں ہے، یہ ٹریفک پولیس سمیت سندھ حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوروں، منشیات فروشوں، بھتہ خوروں کو مکمل چھوٹ، عوام کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں، سندھ حکومت کی ترجیح عوام کے جیبوں پر ڈاکہ صرف گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تبدیلی ہے، دودھ اور پانی بیچنے والے پارٹی رہنما تو کھرب پتی بن گئے، مگر سندھ کے عوام آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر، حیدرآباد، کراچی سمیت کئی شہروں کے عوام پینے کے پانی کیلئے بھی پریشان ہے، جو پارٹی سترہ سال تسلسل کے ساتھ اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو پینے کا پانی بھی فراہم نہ کر سکے، ان سے بہتری کی امید مزید کیا کی جا سکتی ہے۔

صوبائی امیر نے کہا کہ تیل گیس کوئلے جیسی قدرتی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود نااہل قیادت کی وجہ سے سندھ کے عوام غربت و افلاس اور محرومیوں کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اہل اور دیانتدار قیادت ہی سندھ کی ترقی عوام کے مسائل حل اور ان کو اپنے حقوقِ دلا سکتی ہے، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ذمہ داران عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد تیز کردیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ملکی پیداوار میں سب سے زیادہ گیس و بجلی دینے کے باوجود صوبہ میں 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کے ذریعے بننے والی بجلی سے دوسرے صوبے میں کارخانے چلتے ہیں، مگر سندھ میں اندھیروں کا راج ہے، اس کی واحد ذمہ دار مفادت پرست حکمران پارٹی ہے، جس نے اقتدار کے بدلے پانی پر ڈاکہ، زمینوں کی بندر بانٹ، گورکھ ہل، کارونجھر جبل کی کٹائی سے لیکر ہر جگہ سندھ برائے فروخت کے بورڈ لگا رکھے ہیں، بجلی، گیس، تیل، کوئلہ سمیت قدرتی وسائل پر پہلا حق سندھ کے عوام کو جوان کا آئینی حق ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے باوجود کے عوام سندھ کے عوام کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی