پنجاب حکومت کی جانب سے اسکولز کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کردی گئی۔
اس حوالے سے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ نویں، دسویں جماعت کے طلبا کیلئےاسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جب کہ او لیولز، اے لیولز کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔
وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔
انھوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں دونوں پر لاگو ہوگا اور اسکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پنجاب میں تمام اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات 31 اگست تک بڑھا دی تھیں۔ تاہم، اس اقدام کو پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس میں کہا گیا تھا کہ توسیع شدہ بندش سے تعلیمی کیلنڈر متاثر ہوگا اور امتحان کی تیاری متاثر ہوگی۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ضروری اور طلباء کی تعلیم کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سٹیٹ بینک، مالیاتی اداروں اور شیڈولڈ بینکوں، سٹاک ایکسچینجزمیں 14 اگست کو عام تعطیل ہو گی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، مالیاتی اداروں اور تمام شیڈولڈ بینکوں میں 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی۔ سٹیٹ بینک فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ تعطیل کے باعث کسی قسم کا کاروبار یا مالیاتی لین دین نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں 14اگست کو تمام سٹاک ایکسچینجزاور چیمبرز آف کامرس بھی بند رہیں گے۔

سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ پاکستان کے ترجمان کے مطابق یوم آزادی کے سلسلے میں عام تعطیل کے باعث حصص کی خرید و فروخت یا لین دین کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔ علاوہ ازیں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے بھی ملک بھر کے چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹریز میں عام تعطیل کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا
  • پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا
  • پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی
  • سٹیٹ بینک، مالیاتی اداروں اور شیڈولڈ بینکوں، سٹاک ایکسچینجزمیں 14 اگست کو عام تعطیل ہو گی
  • یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان
  • رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں سوئمنگ کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • بھارت: ہندو قوم پرستوں کی جانب سے تبدیلی مذہب کے لیے دباؤ، عیسائی خوف کا شکار
  • چھٹیوں میں اسکول کھولنا مہنگا پڑ گیا، لاہور کے 13 نجی اداروں کو نوٹس
  • ہونہار سکالر شپ پورٹل پھر کھول دیا، طلبہ کو اُڑان کیلئے پر دیئے: مریم نواز