مریم نواز کو عوامی سیاست نہیں آتی، ہر کام کے پوسٹر نہیں لگتے، ریحام خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان ریپبلک پارٹی کی سربراہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عوامی سیاست نہیں آتی، انہیں ہر کام کی تشہیر کے لیے اپنے تصویری پوسٹرز نہیں لگوانے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سیاست میں قدم رکھ لیا، سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مریم نواز کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے علی امین پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کنٹرول کم ہے اس لیے وہ اچھے کام بھی کر جاتے ہیں جبکہ مریم نواز گراس روٹ سے منقطع ہیں۔
ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کوئی سیاسی جماعت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو لانے کے لیے پولیٹیکل انجینیئرنگ کی گئی اور میڈیا کے ذریعے اسپیس بنائی گئی۔
’صرف اچھے لوگوں کو اپنی پارٹی میں لیں گے‘انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت لوگوں نے رابطہ کیا ہے لیکن ہم صرف اچھے لوگوں کو اپنی جماعت میں مشاورت کے بعد لیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے ذاتی مفاد کے لیے پی ٹی آئی سے اتحاد کرکے اپنی ہی بے عزتی کروائی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں شوگر مافیا کا راج ہے اور غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔
مزید پڑھیے: ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب‘، ریحام خان نے دلہن بنے ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟
ریحام خان نے جہاز والوں (جہانگیر ترین) کی سیاست میں کردار پر کہا کہ انہوں نے اپنی بھی سیاست ختم کی اور جن کے لیے جہاز چلائے وہ بھی کسی حال میں نہیں ہیں۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریپبلک پارٹی ریحام خان سربراہ پاکستان ریپبلک پارٹی ریحام خان مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز مریم نواز انہوں نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں آئین وقانون نام کی چیز نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو نااہل کرکےحقوق چھینےجارہےہیں،علی امین
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان سکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے، مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے، 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے، ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کے لالے پڑے صوبے کا چارج ملا، صوبے کو مالی تباہی سے نکال کر کامیابی کی طرف گامزن کر دیا، قرضوں کی ادائیگی کے لیے 190 ارب کا اینڈومنٹ فنڈ قائم، ہدف 300 ارب۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا شفافیت، خدمت اور ترقی میں ملک بھر میں مثال بن چکا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کا اعتماد بحال کرنا سب سے بڑی ترجیح ہے، جرگوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، عوام کی رائے فیصلہ کن ہوگی، پولیس و فوج کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ عوامی رائے اور جرگوں کی مشاورت سے مضبوط حکمت عملی تیار کریں گے، رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے، ریاست مخالف قوتیں متحرک لیکن ہم ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، انتقامی کارروائیاں عروج پر، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ پاکستان اور آزادی کی جنگ ہے، اور ہم آخری دم تک لڑیں گے۔