وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی بیوروکریسی کا گزشتہ 78 برسوں میں کبھی احتساب نہیں ہوا، کیا کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ افسران کے پاس کتنے پلاٹ موجود ہیں؟ اب نام لے کر بتاؤں گا کہ پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والے کون کون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کو بھی وہی قوانین اور اصول ماننے چاہییں جو عوامی نمائندوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ میرے پاس صرف 2 کمروں کا ایک فلیٹ ہے جہاں میں گزشتہ 25 برس سے رہائش پذیر ہوں، نہ کسی افسرانہ کالونی میں گھر ہے اور نہ ہی سرکاری گاڑی استعمال کرتا ہوں۔

خواجہ آصف کے مطابق انہوں نے محض یہ کہا تھا کہ بعض افسران بیرونِ ملک خصوصاً پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں، اور اس پر کافی شور مچ گیا۔ ’ب میں ان کے نام اور تفصیلات بھی سامنے لاؤں گا، تصاویر بھی موجود ہیں، میڈیا کو چاہیے اس معاملے کی مزید کھوج کرے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں حال ہی میں پتا چلا کہ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس کیس کی تحقیقات اینٹی کرپشن کررہی ہے اور اگر الزام ثابت ہوا تو سزا ملے گی، بصورت دیگر جھوٹا الزام لگانے والے کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

خواجہ آصف نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیاکہ مری میں ہونے والی حالیہ پارٹی مشاورت صرف ضمنی انتخابات سے متعلق تھی۔ پنجاب کی خالی نشستوں پر حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے، کیونکہ مسلم لیگ (ن) میں فیصلہ سازی کا مکمل اختیار انہی کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے وزارت سے مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خود بول پڑے

اپنی قیادت سے تعلق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف میرے قائد ہیں، میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی ان کے ساتھ گزاری ہے۔ مریم نواز نہ صرف ہماری آنے والی قیادت ہیں بلکہ میرے لیے بیٹی کی حیثیت رکھتی ہیں، ان کے لیے اتنی ہی دعائیں کرتا ہوں جتنی اپنی بیٹی کے لیے کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیوروکریسی احتساب پرتگال جائیدادیں خواجہ آصف وزیر دفاع وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیوروکریسی احتساب پرتگال جائیدادیں خواجہ ا صف وزیر دفاع وی نیوز خواجہ آصف انہوں نے

پڑھیں:

اس وقت پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ترکیہ اور قطر ہمارے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت پاک افغان مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، اس وقت اب مذاکرات کے اگلے دور کی امید نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور قطر کے شکر گذار ہیں، انہوں نے خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ ان کی بات کا زبانی اعتبار کیا جائے، جس کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بین الاقوامی مذاکرات کے دوران کی گئی حتمی بات تحریری طور پر کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں افغان وفد ہمارے موقف سے متفق تھا مگر لکھنے پر راضی نہ تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے ہیں ،ان کو ذرا بھی امید ہوتی تو وہ کہتے کہ آپ ٹھہر جائیں، اگر ثالث ہمیں کہتے کہ انہیں امید ہے اور ہم ٹھہر جائیں تو ہم ٹھہر جاتے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں، اگر افغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہوا تو اس حساب سے ردعمل دیں گے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اگر افغان سر زمین سے کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہمارے لیے سیز فائر قائم ہے۔ جب افغانستان کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم موثرجواب دیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے پاکستان پر حملہ نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان
  • فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان
  • آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان
  •  افغان وفد کہہ رہا تھا کہ ان کی بات کا زبانی اعتبار کیا جائے : خواجہ آصف
  • ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان
  • ڈکی بھائی و دیگرسے رشوت لینے کا الزام، این سی سی آئی اے افسر کا ریمانڈ منظور
  • خورشید شاہ کیخلاف کرپشن کیس ایف آئی اے کو منتقل کرنیکا فیصلہ
  • پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، ترکیہ اور قطر کے شکر گذار ہیں، خواجہ آصف
  • اس وقت پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، خواجہ آصف
  • آر ایس ایس اور بی جے پی نے کبھی اپنے دفاتر میں "وندے ماترم" نہیں گایا، کانگریس