فیصل آباد؛ بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیرقانونی شکار کیخلاف کارروائیاں، مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور:
وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔
اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔
مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین کالونی میں فروخت کے لیے لے جائے جانے والا ذبیح شدہ پاڑہ ہرن برآمد کرلیا۔
یہ ہرن ملزمان انور اور جاوید کی تحویل میں تھا، جن کے خلاف تھانہ صدر فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل سمیت شکار شدہ ہرن قبضے میں لے لیا گیا، تاہم دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
محکمہ وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف کے خلاف
پڑھیں:
کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
فوٹو: اسکرین گریبکراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطہ کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔
دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مین سپر ہائی وے کی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔