بھارت: ہندو قوم پرستوں کی جانب سے تبدیلی مذہب کے لیے دباؤ، عیسائی خوف کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں ہندو قوم پرست گروہ عیسائی برادری، خاص طور پر پسماندہ آدیواسی قبائل، پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ہندو مت اختیار کریں۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے مقامی رہنما راجہ رام ٹوڈم ایک عیسائی شخص کے پاس پہنچے، جس نے ماضی میں طبی امداد ملنے کے بعد عیسائیت قبول کی تھی۔ اس شخص کو زبردستی ’دوبارہ ہندو مت اختیار کرنے‘ کی تقریب سے گزارا گیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے۔
دیگر واقعات
رپورٹ میں ایک اور کیس کا ذکر کیا گیا، جہاں ایک عیسائی شخص کو مقامی کمیونٹی کی جانب سے اپنے والد کی تدفین آبائی زمین پر کرنے کا حق نہیں دیا گیا، جس کے باعث میت کو دور دراز علاقے میں دفن کرنا پڑا۔
تشویش اور خدشات
مقامی پادریوں نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں اور مذہبی آزادی کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان کے مطابق عیسائی برادری میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں سماجی دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، 4 سے 5 ارکان سندھ کابینہ کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے ارکان کو بھی شامل کیا جانے کا امکان ہے۔