راولپنڈی: نو پارکنگ سے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے پر شہری کیخلاف مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
راولپنڈی میں غلط پارکنگ سے پولیس کے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو سوشل پر ڈالنے پر شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔
شہری کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ21 کی سب سیکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملزم نے غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی اٹھانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کا قانون کے مطابق غلط پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کیا گیا، گاڑی دکان کے باہرکھڑی تھی، دکان مالک نے ویڈیو بنائی، دکان مالک نے ٹریفک پولیس کےخلاف عوام میں نفرت، اشتعال انگیزی پیدا کرنے کیلئے وڈیو وائرل کی۔
مقدمے کے مطابق ملزم کا اقدام پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قابل تعزیر جرم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ کیا گیا کے تحت
پڑھیں:
ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
اداکارہ کومل میر جو ڈرامہ عہدِ وفا سے مقبول ہوئیں، ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم اس ڈرامے کی پہلی قسط کے بعد ان کی ظاہری شکل اور اداکاری سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے کئی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ کومل کی شکل ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے باعث پہلے سے خاصی مختلف لگ رہی ہے بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ایک صارف نے کہا کہ کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کا چہرہ "بوٹاکس فیس" جیسا لگ رہا ہے کچھ افراد نے جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ پرکشش اور دلکش نظر آتی تھیں کومل میر کی یہ نئی شکل اور اداکاری کا انداز مداحوں کو تقسیم کر چکا ہے جہاں ایک طرف تنقید ہو رہی ہے وہیں کچھ صارفین ان کے نئے تجربے کو سراہ بھی رہے ہیں