لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کیخلاف مذہبی جذبات مجروج کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پیکا ایکٹ اور 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ سید حیدر علی شاہ نامی شہری کے بیان پر درج کیا گیا، اس کے علاوہ رجب بٹ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مذ ہبی تنظیم کی جانب سے تھانے کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل دیا گیا تھا اور اب لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ اور جذبات مجروج کرنے کی دفعات بھی شامل کی ہیں، یوٹیوبر کے خلاف مذکورہ مقدمہ لاہور کے تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ ’مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے کئی بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات کا اندرج بھی ہوچکا ہے، اسی ظرح گزشتہ سال دسمبر میں لاہور پولیس نے لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا تھا، اس مقصد کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تاہم بعد ازاں ضمانت پر انہیں رہائی مل گئی تھی۔                                         .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوٹیوبر رجب بٹ رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کیا گیا کے خلاف

پڑھیں:

غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہداء میں شامل

غزہ پر اسرائیلی بمباری عیدالاضحیٰ پر بھی جاری ہے، مزید چالیس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

حماس رہنما اسعد ابو شریعہ بھی شہداء میں شامل ہیں۔

ادھر امریکی کانگریس کے 92 ارکان نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ امداد پہنچانے کے لیے تمام سفارتی طریقے استعمال کریں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • نسل کشی یا جنگی جرم؟ فرانسیسی عدالت میں غزہ بمباری پر تاریخی مقدمہ شروع
  • غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہداء میں شامل
  • عید پر فلاحی و مذہبی اداروں کی کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیاں تیز
  • عیدالاضحیٰ پر شہدا کے لواحقین کے جذبات و احساسات، رتبۂ شہادت پر سر فخر سے بلند
  • لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیں
  • عید الاضحیٰ صالح جذبات کی نمائندگی اور افزائش کرنے والا ایک عالمی تربیتی پروگرام ہے، سید سعادت اللہ حسینی
  • قارئین کو عید مبارک، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری
  • ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، علامہ بشارت زاہدی 
  • ''مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں، ،
  • بلاول بھٹو نے بھارت کیخلاف پاکستان کا مقدمہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے پیش کردیا