معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی ہیں۔مذکورہ مقدمہ تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ مقدمہ میں رجب بٹ کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور پولیس کا کرایہ داری ایکٹ پرعملدرآمد، خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماہ اکتوبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 271 ملزمان کو گرفتار کرکے 152 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2700 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں، کوائف کے اندراج سے انحراف کرنیوالے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے پر قانون حرکت میں آئے گا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ مشتبہ عناصر کی شناخت میں کرایہ داری رجسٹریشن اہمیت کی حامل ہے، شہری اپنے کرایہ داروں کا اندراج فوری کروائیں۔