پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) پولیس کے سابق انسپکٹر مظہر اقبال کی مدعیت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے میری فیملی کی کردارکشی کی اور لوگوں کو میرے کردار اور رویہ کے متعلق ورغلایہ۔
مدعی مقدمہ نے سوشل میڈیا سے ایسے مواد کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کریگا، امن نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو بھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کریگا، امن نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو کراچی میں ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.4 ریکارڈ سپریم کورٹ، ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو شہری قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں، محکمہ داخلہ کا انتباہ پاکستان ساوتھ ایشین گیمز 2025کی میزبانی کیلئے تیار، تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دنیا کے 10امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے تحت مقدمہ درج رہنما شہباز گل پیکا ایکٹ
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مشیرِ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔