عالمی سفارتی محاذ پر 2 وفود پاکستان کے حق میں رائے سازی کے لیے متحرک ہیں، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
وزیر اعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کثیر الجماعتی وفد 2 جون سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا دورہ کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خاننے کہا ہے کہ 9 رکنی وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وفد کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر مصدق ملک، شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور انجینئر خرم دستگیر خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت اور علاقائی امن پر عالمی رائے ہموار کرنے بلاول بھٹو کا وفد نیویارک میں متحرک
اس کے علاوہ سید فیصل علی سبزواری، بشرٰیٰ انجم بٹ، جلیل عباس جیلانی، تہمینہ جنجوعہ بھی وفد کا حصہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک علیحدہ وفد جس کی قیادت وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کریں گے، آج ماسکو روانہ ہوگا۔
شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ ان وفود کے دوروں کا مقصد حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے، وفود بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور پُرامن رویے کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وفود عالمی برادری کو پیغام دیں گے کہ امن، مذاکرات اور سفارت کاری کو تنازع اور تصادم پر ترجیح دی جانی چاہیے، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کے مؤثر کردار کی ضرورت کو اُجاگر کیا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معمول کی کارکردگی کی فوری بحالی کے مطالبے کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستانی وفد امریکا پہنچ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وفود عالمی اداروں کی قیادت، سرکاری عہدیداروں، اعلیٰ حکام، ارکان پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس، میڈیا اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا دفتر خارجہ سفارتی وفد ماسکو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا دفتر خارجہ سفارتی وفد ماسکو دفتر خارجہ کے لیے
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔