جموں کشمیر اسمبلی میں وقف ایکٹ پر بحث سے انکار، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
عدم اعتماد کے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایوان میں اسپیکر کے رویے پر مجموعی ناراضی کی عکاسی ہے، خاص طور پر اس وقت جب انہوں نے التوا کی تحریک کو مسترد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں منگل کو اس وقت سیاسی ہلچل مچ گئی جب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور پیپلز کانفرنس (پی سی) نے اسپیکر عبد الرحیم راتھر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی، جن پر وقف (ترمیمی) بل 2025 پر بحث کی اجازت نہ دینے کا الزام ہے۔ عدم اعتماد کی یہ تحریک اسمبلی میں شور شرابے کے بعد پیش کی گئی، جس پر پیپلز کانفرنس (پی چی) کے سربراہ اور ہندوارہ کے ایم ایل اے سجاد غنی لون اور پی ڈی پی کے اراکین اسمبلی وحید الرحمن پرہ، میر محمد فیاض اور رفیق احمد نائیک کے دستخط ہیں۔
عدم اعتماد کے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایوان میں اسپیکر (عبد الرحیم راتھر) کے رویے پر مجموعی ناراضی کی عکاسی ہے، خاص طور پر اس وقت جب انہوں نے التوا کی تحریک کو مسترد کیا اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر غور کرنے سے صاف انکار کیا، یہ رویہ جمہوری اقدار اور پارلیمانی طریقۂ کار کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ وقف (ترمیمی) بل 2025 کو جموں و کشمیر میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حزب اختلاف اور حکمران اتحاد، دونوں نے اس متنازع قانون پر اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کیا ہے، جس کا مقصد ریاست میں اسلامی اوقاف کی نگرانی ہے۔ منگل کو بجٹ اجلاس کے دوسرے روز ایوان میں اس وقت پھر سے شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب اسپیکر نے وقف قانون پر بحث کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
نیشنل کانفرنس، جو حکمران اتحاد کی قیادت کر رہی ہے نے التوا کی تحریک جمع کی تھی جبکہ وحید الرحمن پرہ نے وقف قانون کے خلاف قرارداد پیش کی۔ جب وحید الرحمن پرہ نے ایوان کے اندر احتجاج کرتے ہوئے ویل آف دی ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں اسپیکر کے حکم پر باہر نکال دیا گیا۔ اسپیکر راتھر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لئے اسمبلی میں اس پر بات نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف ایکٹ پارلیمنٹ سے منظور ہو چکا ہے اور ریاستی اسمبلی کو اسے منسوخ کرنے یا مخالفت کا اختیار نہیں۔ ہنگامے کے بیچ اسپیکر نے اجلاس کو 30 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسمبلی میں کی تحریک پیش کی
پڑھیں:
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود دستیاب ہونے سے انکار کردیا۔
اگرچہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دی تھی تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا ہے کہ الزاری جوزف نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے واپس آئے تھے اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے معذرت کرلی۔
کوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔