خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
محکمۂ سیاحت کے مطابق سیاحتی علاقوں میں 21 سے 29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خدشہ ہے، سیاح غیرضروری سفر نہ کریں۔
سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، ہم بار بار کہتےہیں مگر لوگ بات نہیں مانتے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے لوگ 1422 پر کال کریں۔
موسم خرابی کے باعث سیاحوں کو ریسکیو کرنے والی ہیلی سروس روک دی گئی جبکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے گریز کریں، سیاح ایڈوائزری ضرور دیکھیں، سوات واقعہ ایک سبق ہے۔
ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا، جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سے تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز
تصویر بشکریہ سرکاری میڈیاپاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔
سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔