پنجاب اسمبلی: بار بار مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے سرکاری افسران کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف پنجاب ایمپلائز ایفشنسی ڈسپلن اینڈ اکاؤٹبلیٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بار بار مالی بے ضابطگی سرکاری افسران کی نااہلی تصور کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے سرکاری افسران کے احتساب کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کی دوبارہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے سرکاری افسران کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف پنجاب ایمپلائز ایفشنسی ڈسپلن اینڈ اکاؤٹبلیٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بار بار مالی بے ضابطگی سرکاری افسران کی نااہلی تصور کی جائے گی۔ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ ایک آڈٹ پیرا پر ایک گھنٹہ نہیں لگا سکتے اور کاغذوں کے پلندے اٹھائے نہیں پھر سکتے، غفلت میں ملوث افسران کیخلاف فوری کارروائی کریں گے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ افسران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آنے سے گریزاں تھے لیکن اب انہیں جواب دہ بنا دیا گیا ہے، تمام محکموں میں مالی نظم و ضبط بہتر ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سرکاری افسران کی میں ملوث افسران مالی بے ضابطگی کارروائی ہوگی افسران کیخلاف
پڑھیں:
پنجاب بھر میں یکم ستمبرسے پہلے اسکول کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان
پنجا ب بھر میں یکم ستمبرسے پہلے اسکول کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میں ا سکول کھولناکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، سکول کھلنے پرفوری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس میں شکایت درج کروائیں ۔وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ شکایت کیلئے ایجوکیشن ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے،اسکول کھلنے کی صورت میں 03160261408پرشکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کااطلاق سرکاری وپرائیویٹ دونوں سکولوں پرہوگا۔