کیرالہ، متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر متنازعہ ایکٹ کی مذمت کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کوذی کوڈ میں مودی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہزاروں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر متنازعہ ایکٹ کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ متنازعہ قانون سے مسلمانوں کے آئینی حقوق مجروح ہوئے ہیں۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی صدر سید صادق علی شہاب نے متنازعہ قانون پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بھارتی سپریم کورٹ اس متنازعہ قانون کو غیر آئینی قرار دے گی۔ مظاہرے میں ریاست کرناٹک کے وزیر کرشنا بائرے گوڈا اور تلنگانہ کے وزیر دانساری انسویا سمیت کانگریسی کے متعدد رہنمائوں کے علاوہ بھارتی ارکان پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر، پی وی عبدالوہاب اور ایم پی عبدالصمد صمدانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ کے مرکزی صدر کے ایم قادر موہدین نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) برطانیہ کا ایف 35 جیٹ طیارہ بھارت کے ساحلی اور سیاحتی شہر کیرالہ میں غیر متوقع ایک سیاحتی سٹار بن گیا۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق طیارہ ایک ہنگامی لینڈنگ کے بعد یہاں پھنس کر رہ گیا تاہم بعد ازاں ضروری مرمت کرکے اسے گرانڈ کر دیا گیا تھا اور اب دوہفتے سے زائد دن گذرنے کے بعد بھی گراونڈ ہوا پڑا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے لیے ایک ٹیم برطانیہ سے آرہی ہے جو اس کی مرمت اور روانگی وغیرہ کے امور کو دیکھے گی۔