موجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بلڈنگ اتھارٹی نے لوگوں کو کوئی متبادل آپشن بھی نہیں دیا، متعلقہ اداروں اور حکومت نے اس حوالے سے توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کو نظر انداز کرنا اختیارات کی بڑی خلاف ورزی ہے، لیاری کے لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور ان کی پارٹی کے لوگ میری بات سن رہے ہوں گے، میرے کزن بلاول اور دیگر بااختیار لوگ ان مجبور لوگوں کو متبادل جگہ دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں 4 سال کا تھا تب سے اپنے والد کے ساتھ لیاری میں آتا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 منزلہ عمارت کے ملبے میں 6 سے 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ 20 گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ عمارت کے اطراف میں موجود دیگرعمارتوں کو بھی خالی کرا کر پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
پڑھیں:
لیاری میں 107 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، ایس بی سی اے
فوٹو: آن لائنسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی لیاری میں107 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، گرنے والی عمارت کے اطراف متعدد مخدوش عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے۔
ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔
عمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں 570 زائد قدیم عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ہیوی مشینری کی مدد سے گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، گرنے والی عمارت کے برابر والا ایک دو منزلہ مکان بھی جزوی طور پر متاثر ہوا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔