ایشیا کپ فائنل: ابھیشیک شرما اور پانڈیا کی فٹنس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
سری لنکا کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف فائنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 21 ستمبر والی پلیئنگ الیون برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں پانڈیا کو کریمپس اور ابھیشیک کو پنڈلی میں تکلیف ہوئی تھی۔
ایشیا کپ کے سب بڑے ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 4ہزار 124ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دو روزہ وقفے کے بعد بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 34ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 72ہزار 738روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 81روپے کی کمی سے 5ہزار 434روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 69 روپے کی کمی سے 4ہزار 658روپے کی سطح پر آگئی۔