بھارت ‘ پاکستان کیخلاف جیت گیا ‘ ہینڈز شیک سے انکار ‘ ویمنز ورلڈ کپ بھی سیاست سے آلودہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت یا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے ہرادیا۔پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی جو 247 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی سمرتی مندھانا 23 ‘ پراتیکا راول 31 ‘ کپتان ہرمنپریت کور 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ نے جمائما راڈریگز کو بھی سدرہ نواز کے ہاتھوں کیچ کرادیا تھا لیکن وہ نوبال ہوگئی۔وہ 32 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ہرلین دیول46 ‘ سنیھ رانا 20 ‘دیپتی شرما 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئیں تو مجموعی سکور203 رنز تھا ۔ ریچا گھوش 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت بھارتی ٹیم 247 رنز تک پہنچ گئی۔ ڈیانا بیگ نے4 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر سو وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے دو ‘دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی اننگز میں منیبہ علی 2 صدف شمس 6 اور عالیہ ریاض2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں ۔سدرہ امین اور نتالیہ پرویز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 69 رنز کا اضافہ کیا۔سدرہ امین نے 81 رنز بنائے۔نتالیہ پرویز نے 33 رنز بنائے ۔کپتان فاطمہ ثنا 2 سدرہ نواز 14 ڈیانا بیگ 9 جبکہ رامین شمیم اور سعدیہ اقبال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔کرانتی گاؤد نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔دیپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔بھارت نے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کو بھی سیاست کی نذر کر دیا۔ ایشیا کپ میں بھارتی مینز ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کیا، ویمن ٹیم نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ویمنز ورلڈکپ میچ کے ٹاس کے بعد بھی کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا۔ پھر بھارتی ٹیم نے پھر بتادیا وہ کھیلنے نہیں سیاست کرنے آئی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت ٹاکرے میں بھی خاتون بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان کی جانب سے اپنی نو ہینڈ شیک پالیسی کو برقرار رکھی گئی، جو نہ صرف کھیل کی روح کیخلاف ہے بلکہ کھیل کو سیاسی تنازعات کا شکار بنانے کی ایک اور مثال ہے۔ ٹاس کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کے ساتھ روایتی مصافحہ نہیں کیا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے اس سے قبل ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھی بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست لانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وکٹیں حاصل کیں رنز بناکر ا ویمنز ورلڈ ویمنز ٹیم ورلڈ کپ ٹیم نے کپ میں
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: سیاست کے بعد پاک بھارت میچ بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سیاست کے بعد بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل بارش شروع ہونے کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ مینز ایشیا کپ کی طرح ویمنز ورلڈکپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔
ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ منسوخ ہوگیا تھا۔