بحرین نے پاکستان کو1-3 سے شکست دے کر پہلا اے وی سی نیشنز کپ والی بال ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل میں پاکستان ٹیم توقعات پر پورا نہ اترسکی۔ سخت جہدوجہد کے بعد پہلا سیٹ 23-25 سے جیتنے والی پاکستان ٹیم سخت دباؤ کا شکار نظر آئی اور اگلے تینوں سیٹ ہار کر رنر اپ ہونے پر اکتفا کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل  کیا۔

بحرین نے دوسرا سیٹ 16-25، تیسرا سیٹ 17-25 اور چوتھا سیٹ18-25 سے جیتا۔

سیمی فائنل میں  پاکستان نے عالمی رینکنگ میں 23 ویں درجے پر موجود قطر کو0-3 سے مات دی تھی جبکہ بحرین نے عالمی نمبر 25کوریا  کو 2-3 سے قابو کیا تھا۔

ایشین والی بال کنفیڈریشن کے فیصلے  کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم ایشین والی بال چیمپین شپ 2026 میں شرکت کی حقدار بن گئی۔

قبل ازیں العودیہ ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد سیکوریٹی بنیادوں پر فائنل کو ملتوی کرنے پر غور کیا گیا۔ تاہم، میزبان حکومت اور فیڈریشن کی بھرپور یقین دہانی کے بعد فائنل منعقد ہوا۔البتہ، بحرین کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ایونٹ میں شریک ٹیموں کی اپنے ملکوں کو واپسی تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب قطر نے کوریا کو 0-3سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آسٹریلیاپانچویں، انڈونیشیا چھٹی، چائنیز تائپے ساتویں، ویتنام آٹھویں، تھائی لینڈ نویں اور نیوزی لینڈ دسویں پوزیشن پر براجمان ہوا،قبل ازیں یہ ایونٹ اے وی سی چیلنج  کپ کے نام سے منعقد ہوا کرتا تھا، گزشتہ برس فائنل میں  قطر نے پاکستان کو مات دے کر ٹائیٹل اپنے نام کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائنل میں والی بال کے بعد

پڑھیں:

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔آج سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز دبئی سے ابوظبی پہنچ گئی تھی۔گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے مکمل آرام کیا، ایونٹ میں فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے تاہم کسی ایک میچ میں بھی شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا یا ایونٹ میں اس کا سفر تمام ہو جائے گا۔سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔یاد رہے کہ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، گرین شرٹس کو بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے ہرایا جبکہ بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے بعد سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے
  • سری لنکن ٹیم 2019 سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: ناقابل شکست پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی
  • سری لنکا سے شکست کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات باقی
  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
  • مصر: 10ویں سی آئی او-200 سمٹ کا شاندار اختتام، پاکستان کی بھرپور نمائندگی
  • آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025: آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح
  • ویمنز ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز جیت لی