محمد آصف ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر میڈل یقینی بنالیا۔ دفاعی چیمپئن اویس منیر اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کا سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے تیسرے دن تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک جان توڑ مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کم کو لیونگ کو3-5 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
قبل ازیں پری کواٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیانگ ٹولہ کو ایک فریم کی قربانی دے کر 1-5 سے فتح پائی اور برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔تاہم، دیگر دونوں پاکستانی کیوئسٹ ناک آوٹ کے پہلے مرحلہ میں ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
پری کوارٹر فائنل میں اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں اویس منیر کو ہانگ کانگ کے منگ وا مان نے سخت مقابلے کے بعد 3-5 سےٹھکانے لگایا جبکہ سابق عالمی نمبر 2 محمد سجادکوسنگا پور کے سنی وانگ نے کسی دقت کے بغیر 0-5 سے شکست دےدی۔
سیمی فائنل میں بدھ کو محمد آصف کا مقابلہ ملائشیا کے تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں
پڑھیں:
جینریشنز اسکول کے زیرِ اہتمام کل کراچی تقریری مقابلے، ماما و بی وی ایس پارسی اسکول کی پہلی پوزیشن
—جنگ فوٹوکراچی میں جینریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس کے زیرِ اہتمام کل کراچی انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہر بھر کے 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان تھے، جنہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے، انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول نے حاصل کی، بی وی ایس پارسی اسکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن بینک عسکری اسکول نے حاصل کی۔
اردو تقریری مقابلے میں بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلی، بیکن عسکری اسکول نے دوسری اور دی انٹلیکوچل اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر فاؤنڈنگ پرنسپل اینڈ سی ای او ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔