بھارتی کرکٹر اور سابق عالمی چیمپئن کا مایوس ہوکر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ممبئی (نیوز ڈیسک)ممبئی سے تعلق رکھنے والے سابق انڈر 19عالمی چیمپئن کپتان پرتھوی شا نے ناقص فٹنس کی بنیاد پر ڈراپ کیے جانے اور نجی ٹرافی ایونٹ کیلئے پک نہ کرنے پر شہر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے این او سی طلب کیا تھا۔
ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں پرتھوی نے مؤقف اپنایا تھا کہ’ کیرئیر کے اس موڑ پر، مجھے ایک دوسری ایسوسی ایشن کے تحت پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے جو بطور کرکٹر میری کیرئیر کی ترقی ثابت ہوسکتا ہے‘۔
خط میں پرتھوی شا نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی ) جاری کیے جانے کی درخواست کی تھی اور این او سی جاری کیے جانے کے بعد پرتھوی شاہ نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
دوسری جانب ایم سی اے کے سیکرٹری ابھے ہڈپ بھی پرتھوی کو این او سی دیے جانے کے بورڈ کے فیصلے کی تصدیق کرچکے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا بتانا ہے کہ پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کی ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔
واضح رہے کہ 25سالہ پرتھوی شا کو ناقص فٹنس اور نظم و ضبط میں کمی کے باعث گزشتہ برس ’ممبئی رنجی ٹرافی ‘کی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
ٹرینر نے ان کے جسم میں 35 فیصد سے زائد چربی بتائی تھی جس کے بعد پرتھوی کی ٹیم میں واپسی کو فٹنس سے مشروط کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں پرتھوی شا کو آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں بھی فروخت نہیں کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا، کریمنل کیس میں تفتیش وجہ بنی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر پر2 سال کی پابندی عائد
پی سی بی کے مطابق کرکٹر حیدر علی انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس کے ایک کریمنل ریکارڈ میں شامل تشویش ہیں، واقعپ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کرے گا، کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہوگا۔
پی سی بی نے عندیہ دیا ہے کہ قانونی کارروائی کے خاتمے تک پی سی بی مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں