فلسطین نےایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان  کو مات دے کر 16 واں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر کرج میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی۔

مقررہ 9 اننگز میں مقابلہ 4-4 سے برابر تھا،ٹرافی کا فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔

پاکستان کو2018 کے بعد پہلی بار ایونٹ میں ناکامی رہی، پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو1-14 سے شکست  دی تھی۔

قبل ازیں پاکستان نے بنگلا دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہرایا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان کا جوابی اقدام: بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔

پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
  • پاکستان کا جوابی اقدام: بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
  • اسرائیل کی ایران و یمن سے نہیں بلکہ اسلام سے دشمنی ہے، صنعاء
  • ویسٹ ایشیا بیس بال کپ‘پاکستان ‘بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا 
  • ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: بھارت کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
  • پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی
  • پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے
  • پاکستان اور بھارت ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گے
  • پسِ پردہ اسرائیلی دماغ اور مشن فلسطین