ذہنی دباؤ میں خواتین مردوں سے بہتر فیصلے کرتی ہیں، تحقیق میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ذہنی دباؤ کے شکار لوگ عام حالات کے مقابلے میں زیادہ خطرناک فیصلے کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کے دور میں ہر تیسرا شخص خود کو ‘اسٹریس’ یا ذہنی دباؤ کا شکار کہتا نظر آتا ہے، جسے اکثر لوگ صرف تھکاوٹ یا معمول کی پریشانی سمجھ لیتے ہیں۔
حالانکہ ماہرین کے مطابق مسلسل ذہنی دباؤ انسان کو نہ صرف اندر سے کمزور کرتا ہے بلکہ یہ کیفیت آگے چل کر ’ڈپریشن‘ اور ’انگزائٹی‘ جیسے سنجیدہ ذہنی امراض میں بھی بدل سکتی ہے۔
اسی تناظر میں ایک حالیہ تحقیق میں دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ ذہنی دباؤ کے دوران خواتین، مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرتی ہیں، جب کہ مرد ایسی صورتحال میں زیادہ جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق، جب لوگ ذہنی دباؤ یعنی اسٹریس کا شکار ہوتے ہیں تو وہ عام حالات کے مقابلے میں زیادہ خطرناک فیصلے کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، دباؤ کے وقت انسان کو نقصان کا خوف کم محسوس ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، عام حالات میں اگر کسی شخص کو 100 ڈالر کا نقصان ہو جائے تو اُسے زیادہ افسوس ہوتا ہے، بہ نسبت اس کے کہ وہ 100 ڈالر جیتے، لیکن ذہنی دباؤ میں انسان اس فرق کو نظر انداز کر دیتا ہے اور خطرہ مول لینے سے نہیں گھبراتا۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ذہنی دباؤ کا اثر مردوں پر زیادہ ہوتا ہے، مرد ذہنی دباؤ میں زیادہ جلد بازی سے فیصلے کرتے ہیں، جب کہ خواتین ایسے وقت میں زیادہ سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتی ہیں۔ مذکورہ تحقیق کے لیے 147 افراد کو شامل کیا گیا، انہیں پہلے ذہنی دباؤ میں ڈالا گیا، پھر فرضی مالی فیصلے کرنے کو کہا گیا، جیسے کہ اگر آپ کے پاس پیسے ہوں تو کہاں خرچ کریں گے یا کتنا خطرہ لیں گے؟ ان کے فیصلوں کا تجزیہ ایک خاص طریقے سے کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ لوگ فیصلہ کرتے وقت چار باتوں پر دھیان دیتے ہیں، نقصان سے محفوظ رہنا، خطرے سے بچنا، بے ترتیب سوچ اور امکانات کا غلط اندازہ لگانا۔
مثال کے طور پر، لوگ لاٹری خریدتے وقت جیتنے کے چھوٹے امکان پر خوش ہو جاتے ہیں، لیکن ہارنے کے بڑے امکان کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جب کوئی خطرے میں ہوتا ہے تو وہ ایسا کام کرتا ہے جو شاید وہ عام حالات میں نہ کرے ۔ان کے مطابق، آج کی تیز رفتار زندگی میں، ذہنی دباؤ کے وقت جلد بازی میں بڑے فیصلے کرنا درست نہیں، ایسے وقت میں بہتر یہی ہے کہ انسان خود کو سنبھالے اور کوئی بھی اہم فیصلہ پرسکون ذہن کے ساتھ کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: عام حالات میں زیادہ کرتے ہیں کے مطابق دباؤ کے ہوتا ہے
پڑھیں:
دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، گڑبڑ کے پیچھے کلاؤڈ فلیئر، یہ ہے کیا؟
منگل کی شام اچانک پیش آنے والی عالمی انٹرنیٹ خرابی نے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کو حیران کر دیا جب ایکس، اسپوٹی فائی، کینوا، اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، ایمازون ویب سروسز اور کئی دیگر بڑے پلیٹ فارمز ایک ساتھ بند ہو گئے۔
اس بڑے تعطل کی وجہ بنی کلاؤڈ فلیئر نامی کمپنی جو دنیا بھر کی اہم ویب سروسز کے پس پردہ کام کرتی ہے۔
اچانک آنے والی بڑی انٹرنیٹ خرابی کے نتیجے میں سوشل میڈیا، موسیقی کی ایپس، ڈیزائن پلیٹ فارمز اور اے آئی سروسز سمیت متعدد معروف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز تک صارفین کی رسائی بند ہوگئی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ تکنیکی مسئلہ کلاؤڈ فلیئر میں آنے والی بڑی خرابی کے باعث پیدا ہوا۔
کلاؤڈ فلیئرکلاؤڈ فلیئر دنیا کی معروف انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر کی لاکھوں ویب سائٹس کو سیکیورٹی، رفتار اور استحکام فراہم کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق وہ نیٹ ورکنگ، سیکیورٹی اور ڈویلپر سروسز کو ایک متحد پلیٹ فارم پر پیش کرتی ہے جس کا مقصد ویب سائٹس کو تیز، محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔
کلاؤڈ فلیئر کی خدمات انفرادی صارفین سے لے کر بڑی کمپنیوں تک کو اپنے ملازمین، ڈیوائسز، ایپس، ڈیٹا اور نیٹ ورکس کو محفوظ طریقے سے آپس میں جوڑنے میں مدد دیتی ہیں۔
اسی وجہ سے اسپوٹی فائی، ایکس، کینوا اور اوپن اے آئی سمیت متعدد عالمی کمپنیوں کی آن لائن موجودگی اس سروس پر انحصار کرتی ہے۔
’ہم تو ڈوبے ہیں صنم۔۔۔‘منگل کو ہونے کی خرابی نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ جدید ڈیجیٹل دنیا کلاؤڈ فلیئر جیسے بڑے انفراسٹرکچر فراہم کنندگان پر کس قدر انحصار کرتی ہے۔ چونکہ یہ کمپنی عالمی سطح پر انٹرنیٹ ٹریفک کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اس لیے اس کی سروس میں کسی بھی قسم کا تعطل دنیا بھر کے صارفین پر فوری اور وسیع اثرات مرتب کرتا ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی خرابی انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی نازکیت کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ ایک ہی سروس پروائیڈر میں مسئلہ پیدا ہونے سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں صارفین متاثر ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ بند انٹرنیٹ شدید متاثر انٹرنیٹ متاثر کلاؤڈ فلیئر