اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ گوگل، ہواوے، مائیکروسافٹ 5 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کریں گے، مفت عوامی وائی فائی کیلئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کو پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزارت نے اسلام آباد کے تمام پبلک اسکولز، بی ایچ یوز اور ہیلتھ سیکٹرز کو فائبر فراہم کرنے کی فنڈنگ کر دی، اگلے چھ سے آٹھ ماہ میں اسپتال، اسکولز اور پولیس اسٹیشن فائبرائز ہو جائیں گے، مفت عوامی وائی فائی کیلئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے، میٹرو بس اور عوامی مقامات پر وائی فائی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، دور دراز علاقوں میں ایڈ ٹیک کے ذریعے تعلیمی سہولت فراہم کریں گے، اے آئی اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو چھٹی جماعت سے شروع کر کے کنڈرگارٹن تک لے جائیں گے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے، یہی منصوبہ گلگت بلتستان اور دور دراز علاقوں تک پہنچانا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ اسکولز میں بھی تعلیم ممکن بنائیں گے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہیلتھ منسٹر کے ساتھ مل کر ’’ون پیشنٹ، ون آئی ڈی‘‘ پر کام کر رہے ہیں، ٹیلی میڈیسن کے ذریعے تمام بی ایچ یوز میں انٹرنیٹ پہنچایا جائے گا، آن لائن ماہرین سے مشاورت کی سہولت ہر جگہ فراہم کریں گے، وزیراعظم نے نصاب میں آئی ٹی تعلیم شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ہدف ہے کہ پانچ لاکھ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اسکلز کی تربیت دی جائے، دو لاکھ بچوں کو گوگل، تین لاکھ کو ہواوے اور دو لاکھ کو مائیکروسافٹ ٹریننگ دے گا، بچے، بچیاں پرائمری سطح پر اے آئی سیکھ کر آگے بڑھیں گے، ملکی آئی ٹی افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی میزبانی میں ہونیوالے ایشیا کپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسلام آباد نے کہا کہ آئی ٹی

پڑھیں:

راولپنڈی میں سرد موسم نے ڈینگی کے وار کم کر دیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض رپورٹ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: شہر میں ڈینگی کے حالات میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک ڈینگی مریض رپورٹ ہوا ہے اور اس سیزن میں ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 23 ہزار 505 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 1538 افراد ڈینگی پازیٹو پائے گئے۔ مختلف ہسپتالوں میں اس وقت صرف 12 مریض زیر علاج ہیں۔

ضلعی سطح پر ڈینگی سرویلنس کے لیے 13 سو 61 ٹیمیں فعال ہیں۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھروں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس دریافت ہوئے۔ علاوہ ازیں، 19 لاکھ 51 ہزار 739 عوامی اور کمرشل مقامات کی چیکنگ مکمل ہو چکی ہے، جہاں 29 ہزار 232 لاروا پازیٹو پائے گئے۔

مجموعی طور پر 2 لاکھ 42 ہزار 981 ڈینگی لاروا برآمد ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 4 ہزار 652 مقامات پر ایف آئی آرز درج کر دی ہیں، 1 ہزار 945 مقامات کو سیل کیا گیا اور 3 ہزار 767 چالان جاری کیے گئے۔

یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ راولپنڈی میں ڈینگی پر کنٹرول کے اقدامات کامیاب ثابت ہو رہے ہیں، اور عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • لیاقت علی سلطان اور کرسٹوفر گیرسٹین نوجوانوں کو امریکا میں معدنیات کے شعبے میں تربیت دینے کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں،حنیف گوہر بھی موجود ہیں
  • اسلام آباد، 7 مقامات پرایم ٹیگ لگانےکی سہولت فراہم کر دی گئی
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری
  • راولپنڈی میں سرد موسم نے ڈینگی کے وار کم کر دیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض رپورٹ
  • انتظار ختم ،1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • امام مسجد کے گھر میں ڈکیتی، چور لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لے اڑے
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی سوئی ناردرن کمپنی کے افسران سے ملاقات