Juraat:
2025-11-19@01:23:51 GMT

واٹس ایپ نے اے آئی کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

واٹس ایپ نے اے آئی کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو پیغامات پڑھے بغیر ان سے باخبر رکھے گا۔

واٹس ایپ فیچر کی مدد سے صارفین اب بغیر پڑھے میسجز کا اے آئی خلاصہ پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو اپنے پیغامات سے فوری باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے کمپنی ’میسج سمریز‘ کا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو میٹا اے آئی کا استعمال کرے کے بغیر پڑھے پیغامات کا خلاصہ کر دیتا ہے ، لہٰذا صارفین کو پیغامات پڑھنے سے قبل اس کی تفصیلات کا اندازہ ہوجائے گا۔میٹا کا کہنا تھا کہ نیا اے آئی ٹول ’پرائیوٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتا ہے تاکہ واٹس ایپ صارف کی خلاصہ کی گئی چیٹس کانٹیکٹس نہ دیکھ سکیں۔فی الحال اے آئی سمریز فیچرز تک امریکا میں صرف انگریزی زبان کے صارفین کر رسائی حاصل ہوگی۔ البتہ، واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی اس سال کے آخر تک یہ فیچر دیگر زبانوں اور ممالک میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: واٹس ایپ اے آئی

پڑھیں:

عمان کے ہوائی اڈوں پر دنیا کا تیز ترین وائی فائی متعارف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سلطنت عمان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں دنیا کا تیز ترین وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔

ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ایسے ہوائی اڈے بن گئے ہیں جہاں وائی فائی 7 کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جو ہوابازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔

یہ اپ گریڈ Huawei کے تعاون سے کیا گیا ہے اور اب ملک کے تمام اہم ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر فعال ہے۔ وائی فائی 7 تیز رفتار، مضبوط سیکیورٹی اور زیادہ قابل اعتماد کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے۔

تیز رفتار وائی فائی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز اور ڈائننگ ایریاز میں دستیاب ہے، تاکہ مسافر سفر کے دوران بہترین آن لائن تجربہ حاصل کر سکیں۔

اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کی سہولت بڑھے گی بلکہ ہوائی اڈوں کے اہم آپریشنز میں بھی آسانی پیدا ہوگی، جس سے عمان کے ایئرپورٹس جدید ہوابازی کے عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ کا خفیہ فیچر جو نمبر محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت دیتا ہے
  • واٹس ایپ پر کسی نمبرکو سیو کئے بغیرمیسج کرنےکافیچر متعارف
  • ادیتی راؤ کا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنائے جانے کا انکشاف
  • واٹس ایپ پریکساں یوزرنیم کےلئے نیافیچرمتعارف کرانے کی تیاری
  • گورنر گلگت بلتستان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا
  • واٹس ایپ یوزر کے لیے بڑی آسانی، اب بغیر نمبر سیو کیے بھی میسج کرنا ممکن، مگر کیسے؟
  • عمان کے ہوائی اڈوں پر دنیا کا تیز ترین وائی فائی متعارف
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف
  • میٹا کی نئی سہولت، صارفین واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیسبک پر ایک ہی یوزرنیم استعمال کرسکیں گے