شمالی قبرص‘ پاکستانی طالبات نے انسانی جذبات جانچنے کا آلہ بنا کر مقابلہ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
شمالی قبرص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)شمالی قبرص میں ہونے والے ٹیکنو فیسٹ مقابلے میں پاکستانی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
(جاری ہے)
ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں 22 ممالک کے 50 ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔پاکستانی طالبات اسماء فاطمہ اور عنایا خان نے انسانی جذبات جانچنے کا آلہ بنا کر اعزاز حاصل کیا۔ ترک صدر طیب اردون نے اسماء فاطمہ اور عنایا خان کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔