بھارت کی میزبانی میں ہونیوالے ایشیا کپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ستمبر2025 میں دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایشیا کپ سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔