ایشیا کپ 2025 کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کرکٹ شائقین کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا آغاز ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل جولائی کے آغاز میں 6 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کا باضابطہ شیڈول جاری کرنے جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اور سب سے ممکنہ تاریخ 10 ستمبر ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم کرکٹ حلقے اسی تاریخ کو ایشیا کپ کے آغاز کا دن تصور کررہے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔
بظاہر بھارت اس سال کے ایونٹ کا میزبان ہے، لیکن پاک بھارت کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا جانا متوقع ہے۔ اس حوالے سے ہائبرڈ ماڈل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں ایسی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ تاہم تاحال کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ادھر چند روز قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج میں بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا نہیں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں زیر بحث آئے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی و سفارتی کشیدگی نے حال ہی میں شدت اختیار کی ہے۔ اور پہلگام واقعہ کے دونوں ملکوں میں ایک معرکہ بھی ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان کشیدہ تعلقات کوئی نئی بات نہیں۔ حالیہ برسوں میں متعدد مواقع پر دونوں بورڈز آمنے سامنے آ چکے ہیں۔
تازہ ترین تنازع اس وقت ابھرا جب بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت سے انکار کردیا، جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل اختیار کیا گیا۔
اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل اس نازک صورتحال میں ایشیا کپ 2025 کا انعقاد کیسے اور کہاں کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم پیشرفت ایشیا کپ ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ شیڈول پاک بھارت کشیدگی کرکٹ شائقین وی نیوز یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہم پیشرفت ایشیا کپ ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ شیڈول پاک بھارت کشیدگی کرکٹ شائقین وی نیوز یو اے ای ایشیا کپ 2025 کے مطابق
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر : بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا
مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں۔
حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں۔
حریت کانفرنس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔
Post Views: 8