لاہور:

بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے میدان میں بھی پاکستان کی موثر سفارت کاری اہمیت اخیتار کرگئی۔

 ہاکی ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کرنے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ان ایونٹس میں مدعو کرنے کو حکومتی اجازت سے مشروط کرنے کی چال چل دی جس کو پاکستان چین اور دوسرے ممالک کو ساتھ ملاکر ناکام بنا سکتا ہے۔

ایشیا کپ 28 اگست  سے راج گیربیار میں کھیلاجانا ہے جو کہ ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ اس کی فاتح  ٹیم اگلے برس ورلڈ کپ میں  جگہ بنائے گی۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت کو ایشیا کپ کی میزبانی سونپ رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو مدعو کرلیا جائے یا پھر ایک ٹیم کم کرکے ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا جائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے  یہ موقف اپنا رکھا ہے کہ ہم بھی حکومتی این او سی  ملنے پر ہی ایشیا کپ کھیلنے جائیں گے۔

ہاکی ماہرین نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ کرکٹ کی طرح ہاکی معاملات میں بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کو اس وقت  کھیلوں کے میدان میں بھی جامع اور موثرسفارت کاری کی ضرورت ہے تاکہ بھآرت کے پاکستان کو اکیلا کرنے کے تمام حربوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

 چین اور دوسرے ممالک کوساتھ مل کر ایشین ہاکی فیڈریشن سے یہ مطالبہ کیا جاسکتا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہاکی ایشیا کپ کو کسی دوسرے ملک شفٹ کیاجائے۔ 

ایشیا کپ میں چین، جاپان، بھارت، پاکستان، ملائیشیا، کوریا، عمان، چائینز تائی پے شامل ہیں۔ دوسری جانب جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک شیڈول ہے جس کے ڈراز میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے تاہم اس میں  بھی پاکستان کی شرکت پر ابھی تک سوالیہ نشان ہے۔

 اس ایونٹ کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایف آئی ایچ پر ایونٹ کو شفٹ کرنے کی مہم شروع کی جاسکتی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیٹرن انچیف وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہیں۔

اس لیے حکومتی سطح پر فوری طور پر اس جانب توجہ دے کر کھیل میں سفارتی کاری کا وقت ہے۔ اگر بروقت لابنگ نہ کی گئی تو پاکستان کو ان دونوں ایونٹس سے باہر کرکے بھارت اپنی کامیابی کا جشن منا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی ہاکی فیڈریشن پاکستان کو ایشیا کپ ورلڈ کپ

پڑھیں:

بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آ کر ٹرافی لے جانے کی دعوت دی۔ بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لیکر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔ انہوں نے ان دعووں کو من گھڑت، بکواس اور ’سستا پروپیگنڈا‘ قرار دیا، جس کا مقصد بھارتی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ پی سی بی چیئرمین نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹ رہا ہے، جس سے کھیل کی اصل روح کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا نے کہا پاکستان‘ بھارت ویمنز ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی، اس بات کوئی گارنٹی نہیں۔ اس بار میں کچھ بھی پیشگوئی نہیں کر سکتا، ہاتھ ملائے جائیں گے، آیا گلے ملا جائے گا، کسی بھی چیزکی یقین دہانی نہیں کرا سکتا، بھارتی ویمنز ٹیم کولمبو میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستان کیخلاف میچ میں کرکٹ کے تمام پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا۔ کرکٹ کے ایم سی سی کے ضوابط میں جو کچھ بھی ہے، وہ کیا جائے گا، پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات وہی ہیں، پچھلے ہفتے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ورلڈکپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہونگے
  • میونخ اولمپکس: جب پاکستانی ہاکی ٹیم نے میڈلز پہننے سے انکار کر دیا
  • ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کی اے سی سی صدر کو ہٹانے کی دھمکی
  • مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری
  • سیاست کے کندھوں پر ایشیا کپ کا جنازہ
  • ٹرافی تنازع پر بھارت کی برہمی، اے سی سی صدر محسن نقوی کو سازش کا نشانہ بنایا جانے لگا
  • ایشیا کپ؛ ٹرافی نہ ملنے پر بھارت آگ بگولہ، محسن نقوی کیخلاف سازش شروع
  • ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟
  • بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ
  • کرکٹ کو سیاسی میدان کی جنگ نہ بنایا جائے