صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ،شمس الرحمن سواتی کے اعزاز میں استقبالیہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمس الرحمن سواتی ،صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، انٹر نیشنل لیبر کانفرنس منعقدہ جنیوا سوئٹزرلینڈ میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اہلیان واہ کینٹ/ ٹیکسلا کی جانب سے معروف معالج و نائب امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ ڈاکٹر مسعود احمد خان نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF)گیسٹ ہاؤس میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں انجمن تاجران واہ کینٹ کے مرکزی صدر راجہ حبیب الرحمن، سابق صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن اعجاز احمد خان، مشیر انکم ٹیکس خواجہ وقار خان، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی محمد ثاقب صدیقی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب پروفیسر محمد وقاص خان، امیر جماعت اسلامی ٹیکسلا، عتیق کاشمیری، امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ منصور احمد، پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ ، عبد الوحید اعوان، چوہدری خالد ،ملک فرخ اقبال اعوان نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر عبد الرحمن قاسم، ایان فیصل ایڈووکیٹ، ڈاکٹر حسن مسعود خان، ڈاکٹر ارسلان قریشی، احسن کمال خان، سبحان ادریس نے گیسٹ ہاؤس کے گیٹ پر پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
ڈاکٹر مسعود خان نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی ملنا ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ شمس الرحمن سواتی اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے NLF کو پاکستان کی سب سے بڑی تنظیم بنا دیا ہے۔ جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اور ہمیں فخر ہے ان کا تعلق ہمارے علاقہ سے ہے۔
شمس الرحمن سواتی نے احباب اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی خوبصورت محفل سجائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جنیوا کانفرنس میں معمول کے پروگرام کے ساتھ ساتھ اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی وزیر کی تقریر کے دوران بھاری تعداد کے ساتھ بائیکاٹ کرکے واک آؤٹ کیا۔ اور باہر شدید نعرہ بازی کی۔
کانفرنس میں 187 ممالک کے وفود شریک تھے۔ ہم نے بہت سارے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کانفرنس میں پلیٹ فارم ورکرز کے حق میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔جس سے ان کے لیے انجمن سازی کے حق کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ ہم نے پاکستان کے 8کروڑ 19 لاکھ لیبرز کے حقوق کے لیے موثر آواز اٹھائی۔ میرے ساتھ NLF کے سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان چوہدری نے بھی مختلف کمیٹیوں میں اپنے موقف کی بھرپور ترجمانی کی۔ ہم ملک میں بھی مزدور حقوق کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ آخر میں احباب کی جانب سے شمس الرحمن سواتی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمس الرحمن سواتی فیڈریشن پاکستان جماعت اسلامی نیشنل لیبر واہ کینٹ کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
صدر نے پاکستان آرمی، ائیر فورس اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے ۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے ۔صدر مملکت نے قومی پارلیمنٹ سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے ، صدر کی منظور کے بعد چاروں قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے ۔آرمی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے ، چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن سے نوٹی فکیشن جاری ہوگا، جب جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی تو ذیلی سیکشن دو کے تحت خدمات انجام دیں گے ، وفاقی حکومت آرمی چیف (چیف اف ڈیفنس فورسز) کی فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گی۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کے بعد چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025ء سے ختم تصور ہوگا، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وزیراعظم 3 سال کے لیے کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے ، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی شرائط و قواعد و ضوابط کا تعین وزیراعظم کریں گے ۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو مزید تین سال کے لیے دوبارہ تعینات بھی کرسکیں گے ، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی دوبارہ تقرری یا توسیع کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔